ماضی میں تاجر برادری کے مسائل پر توجہ نہیں دی گئی ،مرکزی انجمن تاجران

24 نومبر ، 2022

کوئٹہ(پ ر) ‏مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ حضرت علی اچکزئی قیوم آغا میر یاسین مینگل سعداللہ اچکزئی حاجی ہاشم کاکڑ عبدالخالق آغا حاجی ظفر کاکڑ حاجی حمداللہ ترین دوست محمد آغا حاجی خداۓ دوست خرم اختر حاجی ودان علی کاکڑ عطامحمد کاکڑ ظہور آغا حاجی محمد یونس نقیب کاکڑ عزیز بازئی قاہر ترین عنایت درانی شکور خلجی عبدالعلی دمڑ احسان کاکڑ نعمت ودیگر نے مشترکہ بیان کہا ہے کہ مرکزی انجمن تاجران ڈیرہ اللہ یار کے نومتخب چیئرمین حاجی عبدالخالق کھوسہ اور نومتخب صدر محمد کلیم اللہ کھوسہ نے ڈیرہ اللہ یار کے تاجروں سے مشاورتی اجلاس کرکے ڈیرہ اللہ یار کے تاجروں کے دل جیت لئے ہیں ڈیرہ اللہ یار کے تاجروں نے اس اقدام کو سراہا ہے دریں اثنا گزشتہ روز زیر ایک مشاورتی اجلاس محمدکلیم اللہ کھوسہ کی زیر صدارت سرکٹ ہاؤس ڈیرہ اللہ یار میں ہوا جس میں تاجر برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پرتاجروں سے تجاویز لی گئیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرمحمدکلیم کھوسہ اور چیئرمین عبدالخالق کھوسہ کاکہناتھاکہ ہمارامقصد تاجروں کو ایک وسیع اور منظم پلیٹ فارم مرکزی انجمن تاجران پرمتحد کرناہے تاکہ اس فورم کے ذریعے ان کے تمام جائز حقوق کادفاع کیاجاسکے سابق ادوارمیں چند اشخاص نے تاجر برادری کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جس کی وجہ سے مشکلات میں اضافہ ہوا لیکن اب مرکزی انجمن تاجران کے پلیٹ فارم سے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیاجائیگا۔