کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) فوری طور پر پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس طلب کر کے دودھ سمیت دیگر اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں کا تعین اور معیار کو کنٹرول کیا جائے ، پامیر کنزیومر سوسائٹی جلد خود ساختہ مہنگائی اور انتظامیہ کی خاموشی کے خلاف سخت احتجاج کر ےگی۔یہ بات پامیر کنزیومر سوسائٹی کے چیف کوآرڈینیٹر نذر بڑیچ، سینئر ڈپٹی کوآرڈینیٹر حاجی سلیم ناصر،جعفر خان کاکڑ، شاہ حسین، حاجی نظام الدین افغان، اسلم شاہ اچکزئی و دیگر نے کہی ۔ انہوں نے کوئٹہ میں دودھ مافیا کی جانب سے خودساختہ اضافے اور انتظامیہ کی مسلسل خاموشی اور پرائس کنٹرول کمیٹی کو نظر انداز کر نے کی سخت مذمت کی ہے اور فوری طور پر پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں دودھ کی قیمت کے ازسرنو تعین کے لیے تجزیاتی کمیٹی بنائی گئی،جس نے کام بھی شروع کیا لیکن کمیٹی کی رپورٹ اور فیصلہ کے بغیر دودھ کی قیمت 125 سے بڑھاکر 135 روپے کردی گئی، لیکن چند دن بعد پھر دودھ مافیا نے ماننے سے انکار کر تے ہوئے ایک دم 150 روپے فی لیٹر دودھ فروخت کرنا شروع کردیا، انتظامیہ کی مسلسل خاموشی اور دودھ مافیا کی سرپرستی کرتے ہوئےصارفین کو دودھ مافیا کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا، اب دودھ ایک بار پھر 160 اور 170 روپے تک فروخت ہورہاہے،انتظامیہ نے چند دکانداروں کو معمولی جرمانے بھی کئے ، لیکن بھر پور کارروائی نہیں کی گئی ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس طلب کر کے دودھ سمیت دیگر اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں کا تعین اور معیار کو کنٹرول کیا جائے، پامیر کنزیومر سوسائٹی جلد اس ظالمانہ اقدام اور خود ساختہ مہنگائی اور انتظامیہ کی خاموشی کے خلاف سخت احتجاج کرے گی۔
کوئٹہ آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین حاجی میر عبد القادر رئیسانی، صدر حاجی حبیب اللہ...
کوئٹہ پاکستان ریلوے پریم یونین کے راہنما ارشد یوسفزئی کاکہنا ہے کہ ایک طرف شدیدمہنگائی،بجلی بلوں نے ملازمین...
کوئٹہکوئٹہ ڈسٹرکٹ بار کے بانی ملک سمندر خان کاسی نے کہا ہے کہ ہمیشہ سے بار اور بنچ کے مثالی تعلقات رہے ہیں...
کوئٹہکلی گوہر آباد کے مکین مختلف مسائل سے دو چار،گوہر آبادمیں سڑکیں و نالیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ‘ اسٹریٹ...
کوئٹہ کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی بائی پاس اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے کاروبارِ زندگی ٹھپ...
کوئٹہ مدرسة البنات بلوچستان کے مہتمم ڈاکٹر قاری عبدالرشید نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے وطن عزیز میں منشیات کے...
کوئٹہ محمد اعظم پندرانی ، ٹکری محمد ایوب پندرانی ، ٹرانسپورٹر میر محمد انور پندرانی ، محمد نعمان پندرانی...
کوئٹہبی این پی کے مرکزی کونسلر خالد سخی نے کہا ہے کہ فارم 47 کی پیداوار پیراشوٹرز کو کوئٹہ کے شہریوں پر مسلط...