تربت(خ ن)ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ر بشیر احمد بڑیچ کی سربراہی میں مقامی حکومتوں میں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی مقاصد کے ہدف کو حاصل کرنے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس غیر سرکاری تنظیم لوکل ایمپاورمنٹ ایڈووکیسی اینڈ ڈویلپمنٹ کے نمائندوں اور ضلع کیچ کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان کے ساتھ ڈی سی کیچ آفس تربت کے میں ہوا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ر بشیر احمد بڑیچ نے اجلاس میں شریک اہلکاروں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ نچلی سطح پر پائیدار ترقیاتی مقاصد کو حاصل کرنے کا ہدف ایک حوصلہ افزا اقدام ہے مگر ہمیں چاہیے کہ ہم زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر اپنے مقاصد کو سیٹ کریں تاکہ عملی طور گراؤنڈ لیول پر کام کرنے کے حوالے سے رکاوٹوں کو دور کرنے میں کامیابی حاصل کی جاسکے۔اس دوران لیڈ کے اہلکار انور حسین نے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی مقاصد پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ ہم کمیونٹی کی ضرورت کے مطابق اپنے گول سیٹ کریں گے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بنیادوں پر کام کریں گے تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی پیدا ہو اور رکاوٹوں کو دور کرکے پاکستان میں پائیدار ترقی کو ممکن بنایا جاسکے۔دریں اثناء لیڈکی سبینہ گل اور زیب النساء نے اپنی تنظیم کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں ضلع کوئٹہ اور کیچ میں اپنے پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے بعد ازاں دوسرے ضلعوں میں اسکا دائرہ کار مزید وسیع کردیا جائے گا۔
قلات ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹردوست محمدلانگو کی زیر صدارت کھلی کچہری کا...
سبیمحکمہ پولیس بلوچستان لواحقین کوٹہ کے امید واروں نے بیان میں کہا ہے کہ محکمہ پولیس کے لواحقین کوٹہ پر اب تک...
کوئٹہپاکستان ویٹر نری میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان زون کے پریس ریلیز میں سپرٹینڈنٹ کیٹل فارم ڈاکٹر عبدالواحد...
کوئٹہ وفاقی محتسب ریجنل آفس میں کوئٹہ کے رہائشی گل محمد نے درخواست دائر کی کہ وہ 2022 میں پی ٹی سی ایل سے...
قلات نیشنل پارٹی ضلع قلات کے بیان میں کہاگیاہے کہ ایکسیئن سی ڈبلیو پی پی اینڈ ایچ کی کرپشن کمیشن اور ناقص...
کوئٹہ طلبہ کو نصابی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ تفریحی مواقع کی فراہمی انتہائی ضروری ہے۔ کھیل اور ہم نصابی...
تربتپاکستان مسلم لیگ کے سنیئر رہنما میر عطاء اللہ محمد زئی نے تربت پریس کلب کی نئی کابینہ اور صحافیوں کے...
قلعہ عبداللہپیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر آفس جنگل پیرعلیزئی میں احتجاجی مظاہرہ...