کوئٹہ(خ ن) ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس قادر بخش پرکانی نے کہا ہے کہ قلعہ عبداللہ سے تعلق رکھنے والے لیویز فورس کے جوان محمد صابر نے گزشتہ دنوں قازقستان کے شہر کاراگنڈا میں منعقد ہونیوالی NOMAD کے مکس مارشل آرٹ کے انٹرنیشنل ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتےہوئے سلور تمغہ اپنے نام کیا جو کہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کیلئے اعزاز ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں لیویز فورس کے جوان مارشل پلیئر محمد صابر کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لیویز فورس کے جوانوں میں موجود صلاحیتوں کو ابھارنے اور نکھارنے کیلئے ہر پلیٹ فارم پرسپورٹ کرتے رہینگے انہوں نے محمد صابر کی کارکردگی کو خوب سراہا اور انہیں 50 ہزار روپے بطور انعام دیا ڈی جی لیویز نے مذکورہ ایونٹ میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پہلے کک باکسر نثار احمد کی کامیابی کو بھی خوب داد دی اس موقع پر محمد صابر نے بلوچستان لیویز فورس کے ڈائریکٹر قادر بخش پرکانی کا شکریہ ادا کیا۔اس دوران صدر ایشین نومیڈ ایم ایم اے ظاہر حسین سروری اور بلوچستان لیویز فورس سپورٹس انچارج سید امین بھی موجود تھے۔
قلات ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹردوست محمدلانگو کی زیر صدارت کھلی کچہری کا...
سبیمحکمہ پولیس بلوچستان لواحقین کوٹہ کے امید واروں نے بیان میں کہا ہے کہ محکمہ پولیس کے لواحقین کوٹہ پر اب تک...
کوئٹہپاکستان ویٹر نری میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان زون کے پریس ریلیز میں سپرٹینڈنٹ کیٹل فارم ڈاکٹر عبدالواحد...
کوئٹہ وفاقی محتسب ریجنل آفس میں کوئٹہ کے رہائشی گل محمد نے درخواست دائر کی کہ وہ 2022 میں پی ٹی سی ایل سے...
قلات نیشنل پارٹی ضلع قلات کے بیان میں کہاگیاہے کہ ایکسیئن سی ڈبلیو پی پی اینڈ ایچ کی کرپشن کمیشن اور ناقص...
کوئٹہ طلبہ کو نصابی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ تفریحی مواقع کی فراہمی انتہائی ضروری ہے۔ کھیل اور ہم نصابی...
تربتپاکستان مسلم لیگ کے سنیئر رہنما میر عطاء اللہ محمد زئی نے تربت پریس کلب کی نئی کابینہ اور صحافیوں کے...
قلعہ عبداللہپیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر آفس جنگل پیرعلیزئی میں احتجاجی مظاہرہ...