متاثرہ زمینداروں کو گندم کے بیج کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے،اے سی

24 نومبر ، 2022

کوئٹہ(خ ن)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر کوئٹہ کیپٹن ر محمد حسیب نے تحصیل پنجپائی میں بارش سے متاثر ہونے والے زمینداروں اور کسانوں میں مفت گندم کے بیج کی تقسیم کی نگرانی کی۔اس موقع پر انہوں نے کسانوں کی سہولت کے لیے ون ونڈو آپریشن کی سہولت کا بھی معائنہ کرتے ہوئے وہاں موجودہ افسران اور عملہ کو ہدایات جاری کیں۔اسسٹنٹ کمشنر صدر نے کہاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے ضلعی انتظامیہ تمام متاثرہ کسانوں اور زمینداروں میں مفت بیج کی تقسیم کو یقینی بنارہی ہے۔ون ونڈوز آپریشٍن میں محکمہ زراعت سے رجسٹریشن، تحصیلدار اور زراعت افسر سے تصدیق اور موقع پر ہی تھیلوں کی فراہمی جاری ہے انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ گندم صاف و شفاف طریقے سے کسانوں میں تقسیم کی جائے گی۔