ڈیتھ کمپنسیشن کی منظوری کیلئے طویل عرصہ جدوجہد کی، مائنز و لیبر فیڈریشن

24 نومبر ، 2022

کوئٹہ(پ ر) پاکستان سنٹرل مائنز لیبر فیڈریشن اینڈ ال پاکستان لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام تقریب زیر صدارت سلطان محمد خان ہوئی جس کے مہمان خصوصی سیکرٹری محنت و افرادی قوت طارق قمر ، ڈائریکٹر جنرل لیبر سعید احمد سرپرہ سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ سراج الدین موسیٰ خیل سینئر انسپکٹر مائنز عبدالرشید ابڑو تھے اس موقع پر عبدالستار شاہ علی بگٹی منظور احمد بلوچ محمد عاطف ہزارہ محمد نعیم سیف اللہ خان حاجی محمد یونس سمالانی حاجی اعجاز ملک نور الدین کاکڑ نثار ساجد کھوکھر سعید احمد ثنا اللہ بلوچ عرفان اللہ اور دیگر بھی موجود تھے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم لیبر سے متعلق 12 ایکٹ پاس کرنے پر لیبر سیکرٹریٹ و صوبائی اسمبلی کے ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ انسان کی کوئی قیمت نہیں مگر وفات کے بعد لواحقین اور یتیم بچوں کی کفالت ضرور ہو جاتی ہے جس کیلئے فیڈریشن طویل عرصے سے جدوجہد کر رہی ہے اور آخر کار ڈیتھ کمپنسیشن ایکٹ پاس اور جو صرف مائنز ورکرز کیلئے ہی نہیں بلکہ تمام نجی اداروں کے اہلکاروں پر نافذ العمل ہوگا۔