کراچی (شکیل یامین کانگا /نمائندہ جنگ) فیفا ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے جاپان نے سابق عالمی چیمپئن جرمنی کو شکست دیکر ٹورنامنٹ کا دوسرا بڑا اپ سیٹ کردیا۔ سعودی عرب کے ہاتھوں ارجنٹائن کی شکست کے بعد چار بار عالمی چیمپئن رہنے والی اور عالمی رینکنگ میں گیارہ نمبر پر براجمان ٹاپ کھلاڑیوں پر مشتمل جرمنی کو عالمی نمبر 24جاپانی ٹیم نے زیر کرکے آئندہ میچز کیلئے نسبتاً کمزور ٹیموں کو پیغام دے دیا ہے کہ اگر محنت اور بھرپور لگن سے جیت کیلئے میدان میں اترا جائے تو دنیا کی بڑی سے بڑی ٹیم کو بھی شکست دی جاسکتی ہے، جاپانی کھلاڑیوں نے پہلے ہاف میں خسارے میں جانے کے بعد دوسرے ہاف میں جرمنی کے دانت کھٹے کردیئے اور مضبوط ترین سمجھی جانے والی جرمن ٹیم کو 1-2سے شکست دے دی۔ خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں گروپ ای کے میچ میں جرمن کھلاڑیوں نے عمدہ آغاز کیا اور پہلے ہاف میں جاپان کے خلاف زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس پر دبائو رکھا ۔ 33 ویں منٹ پرمخالف کھلاڑی کی غلطی پر ملنے والی پینالٹی کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور الکے گوئنڈوگن نے باآسانی گول کرکے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلائی۔ جرمن کھلاڑیوں نے شاندار موو کے ذریعے پہلے ہاف کے اختتام سے چند لمحے قبل ایک بار پھر گیند کو گول میں ڈال دیا لیکن ریفری نے اسے فائول قرار دیا اور جاپانی ٹیم دو صفر کی برتری سے بچ گئی۔ جاپانی کھلاڑیوں نے بھی پہلے ہاف میں گول کرنے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہیں ملی۔ دوسرے ہاف میں جاپانی ٹیم نے اپنی حکمت عملی تبدیل کی اور واپس آتے ہی جرمنی پر دبائو بڑھایا۔ میچ کے 75 ویں منٹ پر جاپان کے رتسو ڈوان نے خوبصورت گول کرکے مقابلہ 1-1سے برابر کردیا۔ مقابلہ برابر ہونے پر جرمنی اسٹرائیکر نے میچ میں آنے کی پوری کوشش اور گول کرنے کی کوشش کی لیکن تکوما آسانو نے 83ویں منٹ میں گول کرکے نہ صرف جاپان کی برتری کو ڈبل کیا بلکہ اسے میچ میں فتح دلوا دی۔ جرمن اسٹرائیکر نے خسارے میں جانے کے بعد میچ برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔ ورلڈ کپ کے گروپ ای میں جاپان اور جرمنی کے علاوہ دیگر ٹیموں میں اسپین اور کوسٹاریکا شامل ہیں۔ گروپ میں جاپانی ٹیم اس فتح کے ساتھ 3 پوائنٹس حاصل کرکے سرفہرست ہے۔ اس سے قبل 2018 کی فائنلسٹ کروشیا اور مراکش کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ گزشتہ ورلڈ کپ کے چار کھلاڑی کروشین ٹیم میں شامل تھے۔ میچ کے دوران مراکشی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ مراکشی گول کیپر نے بھی عمدہ کارکردگی کرتے ہوئے مخالف کھلاڑی کے یقینی گول کرنے کے موقع کو ضائع کیا۔ الخور کے البیت اسٹیڈیم میں گروپ ایف کے میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کی کوشش کی اور گول کی کی بھرپور کوشش کی۔ کروشین کھلاڑی نے پہلے ہاف کے اختتام پر مراکشی گول پرحملہ کیا لیکن مراکش کے گول کیپریاسین بونو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یقینی گول بچایا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دوسرے ہاف میںمیچ میں تیزی آئی اور کھلاڑیوں نے برتری کے حصول کیلئے ایک دوسرے کے گول پر حملے کئے اور گول کرنے کے مواقع ملنے کے باوجود کسی ٹیم کو برتری حاصل نہ ہوسکی۔ دریں اثنا فیران ٹوریس کی عمدہ کارکردگی کی بدولت اسپین نے کوسٹا ریکا کو سات صفر کی شکست دیکر میگا ایونٹ میں اب تک کی سب بڑی فتح حاصل کرلی۔ اس سے قبل انگلینڈ نے ایران کو 6-2کی بڑی شکست دی تھی۔ کھیل کے آخری لمحات کوسٹاریکا کیلئے تباہ کن ثابت ہوئے جب اٹھارہ منٹ میں اسپینش کھلاڑیوں نے مسلسل تین گول اسکور کئے۔2010 کی عالمی چیمپئن اسپین کی جانب سے دانی اولمو، مارکو ایسنسیو، گاوی ، سولر اورموراٹا نے گول کرکے بہتی گنگا میں ہاتھ دھو لئے۔ قطر کے الثوماما اسٹیڈیم میں اسپین کے کے لیے 11 ویں منٹ میں دانی نے گول کردیای۔21 ویں منٹ میں مارکو نے برتری کو ڈبل کیا۔ 31ویں منٹ میں پینلٹی پر ٹوریس نے اپنا پہلا اور میچ کا تیسرا گول اسکورکیا۔ دوسرے ہاف میں 54ویں منٹ میں ٹوریس نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا چوتھا گول کیا۔ 74ویں منٹ میں گاوی نے گول کرکے ٹیم کا اسکور 5-0اور 90ویں منٹ میں سلور اور کھیل کے اختتامی انجری ٹائم میں موراٹا نے ٹیم کا ساتواں گول اسکور کرکے اسپین کو 7-0کی کامیابی دلوا دی۔
اسلام آباد بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر نواب ارباب عمر...
کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی و ضلعی رہنماؤں نے کلی اسماعیل کے پارٹی رہنماء حاجی عنایت اللہ لانگو کے...
کوئٹہزمیندار ایکشن کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ملک نصیر احمد شاہوانی کی صدارت میںہوا۔اجلاس میں سید عبدالقہار...
کوئٹہ خضدار میں بدھ کوایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ...
ژوب مرغا عبداللہ زئی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زورپر پیاز سے لدا ٹریکٹراورنقدی چھین لی مسلح...
کوئٹہ نیشنل پارٹی کی مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی نے مستونگ میں صحافی نیشنل پارٹی کے کارکن نثار احمد...
کوئٹہ سول سیکرٹریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا احتجاج جاری ہے جا کے باعث سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا...
کوئٹہگرینڈ الائنس میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے صدر نعمت اللہ کرد نے کہا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے...