کراچی (نمائندہ جنگ) آسٹریلیا کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں تین صفر سے وائٹ واش ہونے کے بعد انگلش کرکٹ ٹیم عالمی نمبر ایک ون ڈے پوزیشن سے محروم ہوگئی۔ اس کی جگہ نیوزی لینڈ نے لے لی ہے۔ انگلینڈ اس وقت دفاعی عالمی چیمپئن ہے۔ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ پہلے، انگلینڈ دوسرے، بھارت تیسرے اور آسٹریلیا پاکستان کی جگہ چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے۔ پاکستان 107 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ جنوبی افریقا چھٹے ، بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں ،ویسٹ انڈیز نویں اور افغانستان دسویں نمبر پر ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بدھ کو ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ بھی جاری کردی۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ امام الحق کا دوسرا نمبر ہے۔ جنوبی افریقا کے رسی وین ڈر ڈاوسن تیسرے ، بھارت کے ویرات کوہلی چھٹے اور آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔ بولروں میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ جوش ہیزل ووڈ کا دوسرا اور افغانستان کے مجیب الرحمان تیسرے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک چوتھے اور پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی پانچویں نمبر پر ہیں۔ آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کے شاداب خان ایک درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ ٹی ٹوئینٹی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے اوپنر ڈیون کونوے کو بھارت کے خلاف سیریز کے ٹائی فائنل میچ میں 59 رنز کی اننگز کی بدولت تیسری پوزیشن مل گئی ہے۔ جب کہ بابراعظم ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔ بھارت کے سوریا کماریادیو پہلے نمبر پربراجمان ہیں۔ بولرز کی فہرست میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں ہے۔ سری لنکا کے ہسارانگا کی پہلی پوزیشن مستحکم ہے۔ افغانستان کے راشد خان دوسرے اور انگلینڈ کے عادل رشید تیسرے نمبر پر ہیں۔ آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے جب کہ افغانستان کے محمد نبی دوسرے اور بھارتی کپتان ہادرک پانڈیا تیسرے نمبر پر ہیں۔
اسلام آباد بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر نواب ارباب عمر...
کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی و ضلعی رہنماؤں نے کلی اسماعیل کے پارٹی رہنماء حاجی عنایت اللہ لانگو کے...
کوئٹہزمیندار ایکشن کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ملک نصیر احمد شاہوانی کی صدارت میںہوا۔اجلاس میں سید عبدالقہار...
کوئٹہ خضدار میں بدھ کوایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ...
ژوب مرغا عبداللہ زئی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زورپر پیاز سے لدا ٹریکٹراورنقدی چھین لی مسلح...
کوئٹہ نیشنل پارٹی کی مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی نے مستونگ میں صحافی نیشنل پارٹی کے کارکن نثار احمد...
کوئٹہ سول سیکرٹریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا احتجاج جاری ہے جا کے باعث سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا...
کوئٹہگرینڈ الائنس میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے صدر نعمت اللہ کرد نے کہا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے...