کراچی (نمائندہ جنگ) انگلش کرکٹ ٹیم نے پاکستان آنے سے قبل خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔ انگلینڈ لائنز کے خلاف سہ روزہ میچ کے پہلے دن صرف 79 اوورز میں سات وکٹ پر501 رنز بناڈالے ۔ ناتجربہ کار بولنگ کے خلاف بیٹر نے کھل کی بیٹنگ کی۔ برینڈن میک کولم کے ہیڈ کوچ بننے کے بعد انگلش ٹیم ٹیسٹ میچوں میں جارحانہ بیٹنگ کررہی ہے۔ بدھ کو ابوظبی میں اولی پوپ نے120گیندوں پر146رنز بنائے۔ زیک کرالی89 گیندوں پر96 رنز بناکر رن آئوٹ ہوئے۔ ول جیکس نے 48 گیندوں پر84 رنز بنائے۔ بین ڈکٹ نے28، جوروٹ9 ، لیونگ اسٹون36 اور فوکس48رنز بناسکے۔ لارنس نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ کپتان بین اسٹوکس میچ میں حصہ نہیں لے رہے ہیں لیکنپاکستان کے خلاف اہم ٹیسٹ سیریز کے لیے تیارہیں۔ سوشل میڈیا ہینڈل پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے بین اسٹوکس نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز کے لیے ابوظبی میں پریکٹس کر رہا ہوں۔
لاہورانسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ نے پنجاب حکومت کی کارکردگی پر عوامی سروے کی رپورٹ جاری کردی۔انسٹی...
کراچی ایف بی آر کے آئی آر آئی ایس پورٹل میں سنگین تکنیکی خرابیوں کے باعث ٹیکس دہندگان پریشان ہو گئے۔ ٹیکس...
اسلام آباد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاق نے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر...
کراچی،اسلام آبادپاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ کونسل نے کینال منصوبے کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور...
لاہورڈپٹی پرائم منسٹر آف پاکستان سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی داتاؒ دربار آمد، سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر...
کوئٹہضلعی انتظامیہ کی جانب سے ناجائز منافع خوری کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ،ضلعی انتظامیہ کے مختلف ٹیموں نے...
کراچی سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے قومی سلیکشن کو چاہیے کہ وہ ٹیم میں بہتری کیلئے دلیرانہ فیصلے کریں،...
کراچیکرکٹ آسٹریلیا نے مسلمانوں کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی خوشی میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور...