سپر لیگ کیلئے پلیئرز ڈرافٹ 15 دسمبر کو کراچی میں ہوگا

24 نومبر ، 2022

کراچی (نمائندہ جنگ) پاکستان سپر لیگ 8کے لئے پلیئرز ڈرافٹ 15 دسمبر کو کراچی میں ہوگا، ڈرافٹ کے لئےمقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ تاریخ کا فیصلہ تمام فرنچائزرز کی رضامندی سےکیا گیا ہے ۔ٹورنامنٹ ڈائر یکٹر عثمان واہلہ کا کہنا ہے کہ بہترین کھلاڑیوں کی دستیابی کے بعدپی ایس ایل 8 ایک اچھا ایونٹ متوقع ہے۔ ٹورنامنٹ 9فروری سے 19 مارچ تک لاہور، ملتان، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔