تیسرے کیوی کرکٹر مارٹن گپٹل بھی سینٹرل کنٹریکٹ سے فارغ

24 نومبر ، 2022

کراچی (نمائندہ جنگ) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے تیسرے کرکٹر مارٹن گپٹل بھی سینٹرل کنٹریکٹ سے فارغ ہو گئےہیں۔ مارٹن گپٹل کا کہنا ہے کہ ملک کے لیے کھیلنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے، اب مجھے اپنے لیے کئی اور آپشنز بھی دیکھنے ہیں۔ وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر نہیں ہو رہے، انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اوربھارت کے خلاف سیریز میں بھی شامل نہیں کیا گیا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ مارٹن گپٹل نے سینٹرل کنٹریکٹ سے ریلیز کرنے کی درخواست کی تھی، وہ اب کہیں بھی اپنے لیے مواقع تلاش کر سکتے ہیں۔