2018ورلڈکپ کے ہیرو جیرو اس باربھی فرانس کیلئے فتح گر بنے

24 نومبر ، 2022

کراچی (عبدالحفیظ نوری) فیفا ورلڈ کپ کے گروپ ڈی میں ٹائٹل ہولڈر فرانس نے آسٹریلیا 4-1 گول سے واضح فرق سے اپنی مہم کی کامیاب شروعات کی۔ بالن ڈی اور کے فاتح اَن فٹ کریم بنزیماکی جگہ لینے والے 36 سالہ اولیور جیرو دو گول کے ساتھمیچ کے ہیرو ثابت ہوئے۔ انہوں نے 51 انٹرنیشنل گول کرنے کا تھیری ہنری کا ریکارڈ بھی برابرکردیا ہے۔ فرانس نے 2018 میں کروشیا کو 4-2گول سے ہرا کر ورلڈ کپ جیتا تھا۔ اس وقت بھی جیرو نے دو گول بنائے تھے۔ دوسرا میچ پولینڈ اور میکسیکو کے درمیان بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ پولینڈ کی طرف سے اسٹار اسٹرائیکر اور کپتان رابرٹ لینڈ وانسکی نے پنالٹی کک ضائع کی وہ آج تک پولینڈ کی طرف سے کسی بھی ورلڈ کپ میچ میں گول نہیں کر سکے۔ حالانکہ وہ پولینڈ کی طرف سے دیگر 137 میچوں میں 76 گول بنا چکے ہیں۔