میکسیکن شائقین کی نعرے بازی پر فیفا کی کارروائی

24 نومبر ، 2022

کراچی (نمائندہ جنگ) فیفا ورلڈ کپ میں میکسیکن شائقین کے پولینڈ کے خلاف میچ کے دوران شدید ہلڑ اور نعرے بازی پر ڈسپلنری کمیٹی نے ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ گروپ سی گزشتہ روز میکسیکن شائقین نے مخالف کھلاڑیوں اور ٹیم کے خلاف شدید نعرے بازی کی تھی۔ شائقین اپنی ٹیم کی جانب سے گول نہ کئے جانے پر برہم تھے۔ میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈسپلنری کمیٹی نےآرٹیکل 13 کی بنیاد پر میکسیکن فٹ بال ایسوسی ایشن کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔