محمدسعدمستقبل سے مایوس،فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائر

24 نومبر ، 2022

کراچی (نمائندہ جنگ) فرسٹ کلاس کرکٹر محمد سعد نے بدھ کو اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے ساتھی کھلاڑیوں کو حیران کردیا۔ 32 سالہ محمد سعد نے قذافی اسٹیڈیم میں قائد اعظم ٹرافی کے میچ کے دوران ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے آخری راؤنڈ میچ میں سنٹرل پنجاب کی جانب سے سدرن پنجاب کے خلاف 182 رنز بنائے۔ انہوں نے123 فرسٹ کلاس میچز میں 6389 رنز 33.62 کی اوسط سے بنائے ۔ ان کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں موقع ملنے کی امید ختم ہونے کے خدشے پر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ۔ اگلے سیزن میں پھر دس میچز کھیلنے سے کیا حاصل ہو گا اس لیے اب بس ، ساتھی کھلاڑیوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔