فکسنگ الزامات، سری لنکا نے تحقیقات کیلئے آئی سی سی اینٹی کرپشن چیف کو بلالیا

24 نومبر ، 2022

کراچی(نمائندہ جنگ)پاک سری لنکا سیریز میں فکسنگ کے الزامات کے بعد سری لنکا نے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے جی ایم ایلکس مارشل کو تحقیقات کے لئے طلب کرلیاہے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ سری لنکا کرکٹ کا نجی معاملہ ہے اس کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔میڈیا ریلیز کے مطابق اینٹی کرپشن یونٹ سے سیریز میں کرپشن کی تحقیقات کا کہا گیا ہے، سری لنکن بورڈ کے مطابق ایک سری لنکن وزیر نے پاک سری لنکا سیریز میں فکسنگ کے الزامات عائد کیے تھےہم پارلیمنٹرین کے الزامات کو کلیئر کرنا چاہتے ہیں۔