لیوک رائٹ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر منتخب

24 نومبر ، 2022

کراچی (نمائندہ جنگ) سابق انگلش آل راؤنڈر لیوک رائٹ کو انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا نیا سلیکٹر منتخب کرلیا گیا،وہ اگلے سال مارچ میں اپنا عہدہ سنبھال لیں گے۔ ان کی تقرری انٹر نیشنل سطح سے ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہوئی ہے، ان کا 20 سالہ ٹی20 کیریئر بھی اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ وہ 2010 میں ٹی20 ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کے رکن بھی تھے۔ لیوک رائٹ نے کہا کہ چیف سلیکٹر کا کے عہدے پر کردار ادا کرنا میرے لیے اعزاز ہے، اگلے سال ایشز اور آئی سی سی مینز 50 اوور کے ورلڈکپ ذہن میں ہے۔