ورلڈ کپ میں آج کے میچز

24 نومبر ، 2022

کراچی (نمائندہ جنگ) فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میںجمعرات کو چار میچز کھیلے جائیں گے۔ پروگرام کے مطابق دوپہرتین بجے سوئٹزر لینڈ اور کیمرون کے درمیان مقابلہ الجنوب اسٹیڈیم میں، شام چھ بجے یورا گوئے اور جنوبی کوریا کے درمیان ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں، تیسرا میچ رات نو بجے پرتگال اور گھانا کے درمیان اسٹیڈیم 974میں اور رات بارہ بجے یعنی اگلے دن جمعے کے آغاز کے موقع پر برازیل اور سربیا کے درمیان لوسیل اسٹیڈیم میں ہوگا۔