فرنچ دفاعی کھلاڑی ہرنینڈز ورلڈکپ سے باہر

24 نومبر ، 2022

قطر (جنگ نیوز) فرانس کے دفاعی کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف میچ میں انجرڈ ہوگئے، وہ آسٹریلیا کے پہلے گول کو روکنے کی کوشش میں گھٹنا زخمی کربیٹھے۔ اس کے بعد ان کی جگہ ان کے بھائی تھیو ہرنینڈز نے لی۔ ان کا ورلڈ کپ اب ختم ہو گیا ہے ۔ فرنچ ٹیم انتظامیہ کے مطابق ہرنینڈز کو اے سی ایل انجری ہے، ان کے گھٹنے کا لگمینٹ پھٹ گیا ہے۔