کوئٹہ ڈسٹرکٹ کی فٹبال ٹیموں کیلئے ٹرائلز 26 اور 27 نومبر کو ہونگے

24 نومبر ، 2022

کوئٹہ(پ ر) آل سندھ بلوچستان فٹبال ٹورنامنٹ سبی، اوتھل کے سلسلے میں کوئٹہ ڈسٹرکٹ سے دو ٹیموں کے انتخاب کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز ایوب اسٹیڈیم فٹبال گراؤنڈ میں 26اور ٫ 27 نومبرہفتہ و اتوار کو صبح 9 بجے لئے جائینگے،کوئٹہ کے تمام رجسٹرڈ کلبوں کے کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان ٹرائلز میں بھرپور شرکت کریں تاکہ کوئٹہ ڈسٹرکٹ کیلئے دو اچھی ٹیموں کا انتخاب کیا جاسکے ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی ممبران لکھمیر خان لانگو، قاری عبد الباسط بلوچ اور حاجی نسیم اچکزئی جبکہ ڈی ایف اے کوئٹہ سلیکشن کمیٹی ممبران انٹرنیشنل نصراللہ لانگو اور زاہد حمید ہونگے۔