آسٹریلین کوچنگ سے برطرف کیا جانا اچھا نہیں لگا تھا،جسٹن لینگر

24 نومبر ، 2022

کراچی (نمائندہ جنگ) سابق آسٹریلوی ہیڈ کوچ جسٹن لینگر کا کہنا ہے کہ ہم کرکٹ میں نمبر ون تھے، میں کوچنگ سے مزید لطف اندوز بھی نہیں ہورہا تھا لیکن مجھے برطرف کیا جانا اچھا نہیں لگا۔ ٹیم میں کچھ ایسے ڈرپوک بھی تھے جو میڈیا میں میرے کوچنگ اسٹائل کی شکایتیں لگاتے تھے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور ایشز میں کامیابی پر جب مجھے طویل مدت کے لیے کوچ نہ بنایا گیا تو میں نے بہت برا محسوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے صحافی ذرائع کا لفظ استعمال کرتے ہیں انہیں ڈرپوک کا لفظ استعمال کرنا چاہیے، ایسے ڈرپوک لوگ ایجنڈے کے تحت چیزیں لیک کرتے ہیں اور سامنے نہیں آتے ۔