کراچی ( نصر اقبال/ نمائندہ جنگ) پاکستان ہاکی ٹیم کا پہلا دستہ نیشنزکپ میں شرکت کیلئے جنوبی افریقا روانہ ہوگئے۔ فلائٹ نہ ملنے کے سبب نو کھلاڑی بدھ کی شب گئے، نو کھلاڑی جمعرات کو جائیں گے۔ کپتان عمر بھٹہ نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کیلئے اچھی تیاری کی ہے ، جنوبی افریقا اور فرانس مضبوط حریف ہیں۔ ٹورنامنٹ28نومبر سے چار دسمبر تک کھیلا جائے گا۔ پول اے میں پاکستان فرانس، جنوبی افریقا اور آئرلینڈ جبکہ پول بی میں کینیڈا، جاپان، جنوبی کوریا اور ملائیشیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان اپنی مہم کا آغاز 28نومبر کو جنوبی افریقا کے خلاف میچ سے کرے گا، 29نومبر کو آئرلینڈ اور یکم دسمبر کو فرانس سے مقابلہ کرے گا۔ دریں اثنا پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سکریٹری جنرل سید حیدر حسین نے کہا ہے کہ قومی کھیل کو جو فنڈ ملتا ہے اس سے مقابلے صرف ایک سال بھی نہیں ہوسکتے ہیں، سندھ حکومت 10کروڑ روپے نا دے تو اسٹیڈیمز میں تالے لگ جائیں گے۔ عہدہ سنبھالا تو فیڈریشن کا اکائونٹ دیکھ کر رو پڑا تھا، ذاتی کوششوں سے اذلان شاہ کپ میں ٹیم کو بھیجا، نیشنز کپ کیلئے پی ایس بی نے رقم دی ہے، نیشنل بنک نے بھی تعاون کیا ہے ، پی ایس بی نے 15کھلاڑیوں اور دو آفیشلز کے ٹکٹ دئیے ہیں جبکہ تین کھلاڑیوں اور دو آفیشلز کے ٹکٹ کے انتظامات فیڈریشن نے کئے ہیں۔
لاہورانسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ نے پنجاب حکومت کی کارکردگی پر عوامی سروے کی رپورٹ جاری کردی۔انسٹی...
کراچی ایف بی آر کے آئی آر آئی ایس پورٹل میں سنگین تکنیکی خرابیوں کے باعث ٹیکس دہندگان پریشان ہو گئے۔ ٹیکس...
اسلام آباد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاق نے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر...
کراچی،اسلام آبادپاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ کونسل نے کینال منصوبے کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور...
لاہورڈپٹی پرائم منسٹر آف پاکستان سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی داتاؒ دربار آمد، سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر...
کوئٹہضلعی انتظامیہ کی جانب سے ناجائز منافع خوری کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ،ضلعی انتظامیہ کے مختلف ٹیموں نے...
کراچی سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے قومی سلیکشن کو چاہیے کہ وہ ٹیم میں بہتری کیلئے دلیرانہ فیصلے کریں،...
کراچیکرکٹ آسٹریلیا نے مسلمانوں کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی خوشی میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور...