پاکستان بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان

24 نومبر ، 2022

کراچی(نمائندہ جنگ)تیسرے ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے 17رکنی قومی ٹیم اور دو ریزرو کھلاڑیوںکا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ورلڈ کپ 4 سے 17 دسمبر تک بھارت میں کھیلا جائے گا۔ نثار علی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے دیگر کھلاڑیوں میں ظفر اقبال، ریاست خان، شاہ زیب، محمد سلمان، محمد آصف، فخر عباس، بدر منیر، معین اسلم، انیس جاوید، شاہ زیب حیدر، کامران اختر ، محمد ارشد، مطیع اللّٰہ، محمد صفدر، اکمل حیات اور محسن خان شامل ہیں۔