بلوچستان میں بجلی کی فراہمی کے منصوبے جلد مکمل کئے جائیں ، چیئرمین سینیٹ

24 نومبر ، 2022

اسلام آباد(پ ر)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو انجینئر عبدالکریم جمالی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔انجینئر عبدالکریم جمالی نے چیئرمین سینیٹ کو ضلع چاغی کی یونین کونسل چارسر میں بجلی کی فراہمی کے منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یونین کونسل چارسرسمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی کیلئے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی کے جاری منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل چار سر میں زیر تکمیل منصوبےبھی مکمل کئے جائیں۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی پورے ملک کے معاشی استحکام کو یقینی بنائے گی۔معاشی ترقی کا انحصارصنعتی ترقی پر ہے اس لئے انڈسٹریز کو چلانے کیلئے بجلی کی فراہمی ناگزیر ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بلوچستان انتہائی اہم صوبہ ہے عوام کو بجلی، گیس سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔