کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر/خ ن)چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہاہے کہ یونیسیف کی جانب سے فراہم کردہ ادویات سے بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں لشمینیا کے شکار بچوں کو اس موذی مرض سے نجات دلانے میں مدد ملے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیسیف کی جانب سے محکمہ صحت حکومت بلوچستان کو لشمینیا کے علاج کے لئے چالیس کروڑ روپے مالیت کے 2 لاکھ انجکشن فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر یونیسیف کے صوبائی چیف گریڈا بروکلا ، ڈاکٹر عامر اکرم ، زوہیب قاسم ، عمر درانی اور رابرٹ اینگر ، محکمہ صحت کی جانب سے سیکرٹری صحت حافظ محمد طاہر ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر نور محمد قاضی ، پبلک ہیلتھ ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد قمبرانی ، پروگرام ڈائریکٹر بلوچستان ویکٹر بورن ڈیزیز ڈاکڑ میر یوسف بھی موجود تھے ۔ چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے یونیسیف ، ایم ایس ایف و دیگر عالمی اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ سب لشمینیا جیسی موذی مرض کے خاتمے کے لئے اہم کردار ادا کررہے ہیں ، بلوچستان جیسے صوبے میں جہاں معاشی صورتحال ابتر ہے اس موذی مرض کے شکار افراد مہنگی ادویات خریدنے کی سکت نہیں رکھتے یونیسیف کے تعاون سے نہ صرف بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں لشمینیا کے شکار بچے اس موذی مرض سے چھٹکارہ حاصل کرسکیں گے بلکہ دیگر امراض میں مبتلا شہریوں کو ریلیف ملے گا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یونیسیف و دیگر ادارے بلوچستان کے غریب عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر یونیسیف کی جانب سے چیف سیکرٹری بلوچستان اور محکمہ صحت کے عملے کو لشمینیا سے متعلق بلوچستان میں جاری منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ اس وقت بلوچستان کے 11 اضلاع بری طرح لشمینیا کے مرض سے متاثر ہیں ، یہ بیماری نہ صرف بچوں بلکہ جانوروں میں بھی تیزی سے پھیل رہی ہے ، کوئٹہ ، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ ، ژوب ، شیرانی ، نوشکی ، پشین ، لورالائی ، موسیٰ خیل ، چمن اور نصیر آباد اس مرض سے متاثر ہیں ۔ بلوچستان میں لیشمانیا کو ماضی میں نظرانداز کیا گیا تقریباً تمام اضلاع میں اس کے کیسز کافی عام ہیں سب سے زیادہ جلد کا مرض ہے جس کی وجہ غربت اور حفظان صحت کے ناقص طریقوں سے علاج معالجہ ہے اور بلوچستان میں کم قیمت پر اس بیماری کے علاج کے لئے ادویات کی فراہمی اور متاثر لوگوں تک پہنچنا بڑا چیلنج ہے ۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان کو بتایا گیا کہ روزانہ کی بنیاد پر کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔ متاثرہ اضلاع میں کٹی نیئس لیشمانیاسس کے مجموعی کیسز کے رجسٹرڈ کیسز میں سے 1,342 میں 793 مرد جبکہ 549 خواتین شامل ہیں ، سب سے زیادہ پیدائش سے لے کر 18سال تک کے بچے لشمینیا کا شکار ہیں۔علاوہ ازیں چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے یورپی یونین کی جانب سے صوبے کو فراہم کی جانے والی معاونت کو سراہتے ہوئے SMEs بالخصوص دیہی علاقوں میں قومی اور عالمی منڈیوں کے ساتھ مسابقت کے لیے محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے قریبی شراکت داری اور تعاون جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر محترمہ ڈاکٹر رینا کیونکا کی جانب سے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کو موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی چابیاں حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ اتھارٹی قائم کرنے کا مقصد صوبے کی عوام کو صحت بخش اور اعلیٰ معیار کے کھانے پینے کی اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے غیر معیاری اور صحت کو نقصاندہ اشیاء کی عوام کو فراہمی کو روکنا اور بین الاقوامی معیار کے مطابق کمپنیوں کو لائسنس جاری کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے فوڈ انڈسٹری پر چیک اینڈ بیلنس لازم ہے تاکہ غیر معیاری اشیاء اور ملاوٹ کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہو۔ مفادعامہ کو مدّنظر رکھتے ہوئے نہ صرف اداروں بلکہ یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ فوڈ سیفٹی کے اصولوں کو ہر گز پس پشت نہ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے دوسرے علاقوں تک موبائل ٹیسٹنگ لیب کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے تاکہ صوبے میں فوڈ سیفٹی ہو۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رینا کیونکا نے کہا کہ یورپی یونین کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پہلی موبائل لیبارٹری ٹیسٹنگ کی سہولت بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے حوالے کر رہی ہے اور یہ فوڈ اتھارٹی کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا اور نہ صرف صوبے بلکہ پورے پاکستان میں خوراک کی متوازن دستیابی کو بہتر بنانے کے لیے بلوچستان حکومت کے مستقبل کی عزم کا نقطہ آغاز ہے۔دریں اثناء ڈاکٹر رینا کیونکہ نیبلوچستان فوڈ اتھارٹی کو موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی چابیاں حوالے کیں۔یہ گروتھ فار رورل ایڈوانسمنٹ اینڈ سسٹین ایبل پروگریس (GRASP) پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا تھا، جسے یورپی یونین کی طرف سے مالی اعانت فراہم کی گئی تھی۔
نوشکیچیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل میر محمد علی خان مینگل نے ڈسٹرکٹ ہال میں کھلی کچہری کے موقع پر خطاب کرتے...
بھاگ پولیس تھانہ بھاگ کی حدود میں ڈاکو راج برقرارہے جمعرات اورجمعہ کی شب عمران علی ولد غلام مصطفیٰ چھلگری نے...
نوشکی تیل کمیٹی اور آل پارٹیز نے نوشکی سے ایرانی تیل کوئٹہ لے جانے پر پابندی کے خلاف پاک ایران بین الاقوامی...
کوئٹہصوبائی دارالحکومت کی اوپن کرنسی مارکیٹمیں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کویتی دینار ، اماراتی درہم...
کوئٹہپاکستان پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر عبدالسلام زہری صوبائی جنرل سیکرٹری طاہر ہوتک...
پنجگور بارڈر بچاؤ تحریک کے سربراہ سعود داد عارف مول جان حاجی سعیداللہ شبیر یاسین نجیب سلیم نواز رحمن...
کوئٹہایچ ڈی پی کے سیکرٹری اطلاعات و سابق ایم پی اے قادر علی نائل نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی...
کوئٹہبلوچستان بار کونسل اور بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں پی ٹی آئی کے صدر...