اقوام متحدہ(اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ یوکرینی فوج کی جانب سے ہتھیارڈالنے والے روسی فوجیوں کو گولی مارنے کے واقعہ کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے ۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا کہ یہ وہ واقعہ ہے جس کو دیکھنے اوراس کی چھان بین کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی بارے فکر مند کہ اس کا ارتکاب کون کر رہا ہے۔سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی ترقی کے بارے میں روسی صدارتی کونسل کے سربراہ ویلری فادییف کے مطابق یہ واقعہ ایل پی آر کے گائوں ماکیوکا میں پیش آیا۔ انہوں نے اس واقعہ کوانسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا جس کی بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس جرم کے ثبوت اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے دفتر، او ایس سی ای، کونسل آف یورپ، ایمنسٹی انٹرنیشنل، انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں پیش کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔
نوشکیچیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل میر محمد علی خان مینگل نے ڈسٹرکٹ ہال میں کھلی کچہری کے موقع پر خطاب کرتے...
بھاگ پولیس تھانہ بھاگ کی حدود میں ڈاکو راج برقرارہے جمعرات اورجمعہ کی شب عمران علی ولد غلام مصطفیٰ چھلگری نے...
نوشکی تیل کمیٹی اور آل پارٹیز نے نوشکی سے ایرانی تیل کوئٹہ لے جانے پر پابندی کے خلاف پاک ایران بین الاقوامی...
کوئٹہصوبائی دارالحکومت کی اوپن کرنسی مارکیٹمیں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کویتی دینار ، اماراتی درہم...
کوئٹہپاکستان پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر عبدالسلام زہری صوبائی جنرل سیکرٹری طاہر ہوتک...
پنجگور بارڈر بچاؤ تحریک کے سربراہ سعود داد عارف مول جان حاجی سعیداللہ شبیر یاسین نجیب سلیم نواز رحمن...
کوئٹہایچ ڈی پی کے سیکرٹری اطلاعات و سابق ایم پی اے قادر علی نائل نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی...
کوئٹہبلوچستان بار کونسل اور بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں پی ٹی آئی کے صدر...