سندھ میں گنے کی قیمت 302روپے فی من مقرر

24 نومبر ، 2022

کراچی (نمائندہ جنگ) سندھ حکومت نے گنے کی قیمت 302 روپے فی 40کلو گرام مقرر کر دی ہے ،حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فیکشن کے مطابق کرشنگ سیزن 2022.2023 کے لئے گنے کی قیمت 302 روپے فی 40 کلو گرام ہو گی ،واضح رہے کہ سندھ حکومت نے گنے کی کرشنگ کے لئے آخری تاریخ 29 نومبر مقرر کر رکھی ہے ،قبل ازیں وزیراعلی سندھ کے مشیر زراعت منظوروسان نے کہا تھا کہ سندھ حکومت نے صوبے میں گنے کی قیمت 302 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گنے کی قیمت مقرر کرنیکا نوٹیفکیشن کچھ گھنٹوں میں جاری کیا جائیگا.منظوروسان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں شگر ملیں چل رہی ہیں، سندھ حکومت نے پنجاب سے زیادہ گنے کی قیمت مقرر کی ہے۔