زرعی زمین کا تنازع،لغاری برادری کے افراد کی فائرنگ، کونسلر قتل

24 نومبر ، 2022

ڈگری(نامہ نگار)زرعی زمین کے تنازع پر لغاری برادری کے افراد کی فائرنگ سے کونسلر قتل. اسکا بھائی شدید زخمی ہو گیا۔ قاتل واردات کے بعد اپنے گھروں کو تالے لگاکر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تعلقہ تھانے کی حدود میں واقع ڈگری میرپورخاص روڈ پر میرواہ گورچانی کے نزدیک لغاری برادری کے ایک گروہ نے زمین اور دکانوں کے تنازعے پر مخالف گروہ کے کونسلر غلام حیدر لغاری کو قتل جبکہ اس کے بھائی غلام قادر لغاری کو زخمی کر دیا. مقتول اپنے زخمی بھائی کے ہمراہ عدالت میں پیشی کے بعد واپس گھر جا رہے تھے. قتل کی واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے. ضلعی سول اسپتال میں مقتول کے بھائی محمد خان لغاری نے صحافیوں کو بتایا کہ لغاری برادری کے ہی افراد کے ساتھ ہمارا زمین کا تنازع چل رہا تھا۔