ادارے نے تمام نام شامل کرکے دوراندیشی کا ثبوت دیا‘شیخ رشید

24 نومبر ، 2022

راولپنڈی (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تعیناتی کیلئے سمری آگئی، تمام نام شامل کر کے ادارے نے دور اندیشی کا ثبوت دیا۔بدھ کو جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ اب کسی کی پسند نا پسند کا نہیں میرٹ کا سوال ہو گا۔جو بھی آرمی چیف آئے گا وہ سیاست سے دور ملک اور اپنے ادارے کا وفادار ہو گا۔نیا آرمی چیف تباہ حال معیشت کو سہارا دینے کی کوشش کرے گا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف نے جس کو بھی تعینات کیا اسی کے ساتھ جوڈو کراٹے کیے۔