ترقی یافتہ ممالک و ڈونر ایجنسیاں پاکستان کی مدد کیلئے آگے آئیں، فرح عظیم

24 نومبر ، 2022

کوئٹہ (خ ن)ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ سیلاب سے پاکستان بالخصوص بلوچستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور متاثرین کی بحالی کے لیے ترقی یافتہ ممالک و ڈونر ایجنسیوں کو پاکستان کی مدد کے لیے غیر معمولی طور پر آگے آناچاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا آسٹریلین ہائی کمشنر کے ہمراہ فسٹ و سیکنڈ پولیٹیکل سیکریٹریز مس وکٹوریہ بینکس اور مس میری رابرٹ سن بھی موجود تھیں، ترجمان حکومت بلوچستان نے حکومت پاکستان کی جانب سے آسٹریلین حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ آسٹریلیا نے اس مشکل وقت میں ہیو منٹرین اسسٹنس کی مد میں نہ صرف فوری امداد فراہم کی بلکہ ان کے ایک منسٹر پیٹ کانرائے نے فارن پریس کانفرنس کر کے پانچ ملین ڈالر کی ایڈ کا بھی اعلان کیا جس کے لیے ہم انتہائی مشکور ہیں آسٹریلین ہائی کمیشن مسڑ نیل ہاکنز نے اس موقع پر اپنی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔