خانوزئی ( پ ر) پشتونخوامیپ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی نے جب پشتون قومی تحریک کی بنیاد رکھی اس وقت وہ یک وتنہا تھے ، سنگین حالات کا مقابلہ کرنے، فرنگی اورملک کی آمر قوتوں کے ایماء پر قید وبند کی صعوبتیں برداشت کرنے اور شہادت کا رتبہ حاصل کرنے تک وہ اپنے قومی ، سیاسی ، جمہوری مطالبات سے دستبردار نہیں ہوئے اور ان کی شہادت کے بعد اس تحریک کی سربراہی ان کے فرزند محمود خان اچکزئی نے کی اور آج پارٹی انہی کی قوم دوست ، وطن دوست سیاست وپالیسیوں اور ملک میں جمہوری قوتوں کی صفوں میں اہم مقام حاصل کرچکی ہے ، پشتونخوامیپ کے تمام کارکنوں کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ محمود خان اچکزئی جیسے بے باک ،نڈرلیڈر کی قیادت میں خان شہید ویگر شہداو اکابرین ورہنماؤں کے قومی ارمانوں کی تکمیل کی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں ۔ 2دسمبرکو کوئٹہ میں منعقدہونیوالے عظیم الشان جلسہ میں پارٹی کے تمام کارکن شرکت کرکے خان شہید کو ان کی قومی ، سیاسی ، ادبی ، جمہوری ، صحافتی ، وطنی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ، سردار امجد خان ترین و دیگر رہنماؤں سابق ایم پی اے سید لیاقت آغا، حاجی دارا خان جوگیزئی ، حاجی فرید اللہ پانیزئی ، صورت خان کاکڑ،محمد الدین رودوال،واجد وطنپال، حاجی محمد حسن کاکڑ، حاجی عبید اللہ پانیزئی ، ڈاکٹر حبیب اللہ نے کاریزات خانوزئی کے علاقائی یونٹوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کیا ۔ اجلاس میں پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کی قومی سیاسی جمہوری بیانیہ کی مکمل حمایت کی گئی اور ان کی قیادت میں جاری جدوجہد کو مزید تیز کرنے پر زور دیا گیا ۔ اجلاس میں خانوزئی کے مختلف ابتدائی یونٹوں اور مرغہ علاقے کے ابتدائی یونٹوں کو نومنتخب ایگزیکٹوز سے ڈاکٹر حامد خان اچکزئی اور سردار امجد خان ترین نے حلف لیااور انہیں مبارکبادپیش کیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 2دسمبر کو خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی شہادت کی49ویں برسی کے موقع پر پارٹی کے زیر اہتمام کوئٹہ میں منعقد ہونیوالے جلسہ میں بھرپور شرکت کی جائیگی۔ مقررین نے کہا کہ خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی نے جس وقت پشتونوں کو فرنگی کی غلامی سے نجات کی جدوجہد کا آغاز کیا اس وقت وہ کم عمر نوجوان تھے ان کی رہنمائی کرنیوالا کوئی نہ تھا اور نہ ہی کوئی ایسی قومی سیاسی جماعت جو پشتونوں کو فرنگی کے اذیت ناک صورتحال سے نجات دلاسکتی لیکن خان شہید نے اس تحریک کی بنیاد رکھ کر اس کیلئے بھرپور عوامی مہم چلائی اورانجمن وطن، ورور پشتون ، پشتونخوانیپ میں جدوجہد کرتے ہوئے آخر کار پشتونخواملی عوامی پارٹی کی بنیاد رکھی اور آج یہی پارٹی اپنی جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں ، آج یہ ضروری ہے کہ بنو قومی جرگہ کے اعلامیہ پر عملدرآمد کیا جائے تاکہ پشتونوں کو درپیش اذیت ناک صورتحال سے نجات اور قوم کی ترقی وخوشحالی کے منازل جلد طے ہوسکے۔
اسٹاک ہومنوبل انعام برائے اقتصادیات، خوشحالی کے 3امریکی محققین کو دیدیا گیا۔رواں سال معاشیات کا نوبل انعام...
کوئٹہجمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمٰن رفیق اورجنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ نے کہا...
پشاور پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ خیبر کے تاریخی سرزمین پر ہمارے غیور...
کوئٹہ صوبائی امیر جمعیت علمااسلام سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا ہےکہ پاکستان کا ریاستی اصول اور مملکتی...
کوئٹہمسلم لیگ کے رہنماء صوبائی وزیر سردار عبدالرحمٰن کھیتران نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حکومتی رٹ قائم نہ کی...
کراچیبھارت انتہا پسندی کی تمام حدیں عبور کرتے ہوئے قیدیوں کے بین الاقوامی حقوق بھی بھول گیا۔ بھارتی قید سے...
کراچیعالمی ادارہ صحت نے 12 سے 17 سال کے نو عمر افراد کو منکی پاکس سے محفوظ رکھنے کے لیے جرمن کمپنی بویرین نارڈک...
کوئٹہ بلو چستان کے علا قے کا ن مہترزئی میں سڑک حادثہ میں 2افراد جاں بحق جبکہ خاتون اور بچوں سمیت 3افراد زخمی ہو...