کوئٹہ(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے بیان میں ممتازقانون دان ادیب لیکوال عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماارواشادعزیزاللہ خان عزیز ماما کو13ویں برسی کے موقع پرانہیں ان کی قومی وطنی سیاسی ادبی خدمات پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ عزیز اللہ ماما شروع دن سے پشتون قومی تحریک سے وابستہ ہوئے اورمرتےدم تک اس پر سختی سے کاربند رہے اس پرخارراستے میں اپنی جہد پرنہ کبھی پشیمان ہوئےاور نہ ہی مفادات ومراعات کا شکاررہے بیک وقت کئی صفات کےمالک تھے ایک پاک دامن باکردارخود دارسیاسی رہنماکےطور پر ان کی قومی سیاسی وطنی ادبی خدمات پشتون قومی تحریک میں ہمیشہ ہمیشہ یادرکھے جائینگے ان کی 13ویں برسی کےمناسبت سے عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام 3دسمبرکوکوئٹہ میں یادریفرنس ہوگا کارکن اور ذمہ داران بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں، انہوںنے کہا کہ عزیز ماما پشتون قومی تحریک میں زمانہ طالبعلمی سےسرگرم عمل رہے پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے جدوجہدکا آغازکیا طالبعلموں کی سیاسی نظریاتی فکری اساس مضبوط وتوانابنانے میں انکاکلیدی کرداررہا ہے وہ طلبا کی آبیاری کرتے رہے انہوں نےکہا کہ عزیز ماما سمیت پشتون قومی تحریک کے اکابرین وشہدانے جن مقاصد کیلئے زندگیاں وقف کر رکھی تھیں قربانیاں اورجانوں کے نذرانے پیش کئے وہ اہداف اور مقاصد آج بھی حل طلب ہیں پشتون بحیثیت مجموعی آج بھی تمام بنیادی ضروریات زندگی سےمحروم ہیںان کے اقدار اورروایات کو بقا کا مسئلہ درپیش ہے جنت نظیروطن خون آلود اوراس پروحشت کے سائے منڈلارہے ہیں غیروں نے پشتون خوا وطن پراپنے مفادات کی جنگ چھیڑرکھی ہے ایک بارپھر انتہا پسندی دہشت گردی پشتون وطن پرمسلط کی جارہی ہےانہوں نےکہاکہ چندخاندانوں کی آسودگی وخوشحالی پشتون اولس کی خوشحالی کی عکاسی نہیں کرتی مخصوص طبقہ اوراشرافیہ ان کے وسائل پر قابض ہیں۔دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی ضلع پشین کے صدر عبدالباری کاکڑ نے عزیز ماما کی 13ویں برسی کے تیاریوں کے مناسبت سے جمعہ 25نومبر کو صبح 10بجے باچاخان مرکز پشین میں ضلعی کابینہ صوبائی کابینہ مرکزی کابینہ کے ارکان صوبائی کونسل کے اراکین تحصیل صدور جنرل سیکرٹریز کا اہم اجلاس طلب کیا ہے۔
کوئٹہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ‘ جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی‘...
اسلام آباد چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر...
ڈیرہ اللہ یار ڈسٹرکٹ پولیس جعفرآباد نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوے ملزم کواسلحہ سمیت گرفتارکرلیا،گرفتار...
کوئٹہ جمعیت نظریاتی کے مرکزی امیر مولانا خلیل احمد مرکزی سینئر نائب امیر مولانا عبدالقادر لونی مرکزی سرپرست...
کوئٹہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں 7اکتوبر1983کے شہدائے جمہوریت اور 11اکتوبر 1991کے شہداء کی...
پشاور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر ڈاکٹر محمد علی، سینئر نائب صدر میر کلام وزیر اور صوبائی...
پشاور حال ہی میں ایک نئی کتاب “کے پی اسکینڈلز: ایک تحقیقی صحافت کا سفر” کے عنوان سے شائع کی گئی ہے، جس میں...
لاہور جس ملک یا معاشرے میں معاشی اور سماجی نا انصافی کے ساتھ ساتھ قرضے لیکر خوشی منائی جائے وہاں حکمرانوں کا...