کوئٹہ (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر وسابق اسپیکر صوبائی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے پشین کی دو اضلاع میں تقسیم کے نوٹیفکیشن کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہاہے کہ ژوب اورقلعہ سیف اللہ کو بھی دو ، دو اضلاع میں تقسیم کیاجائے ،مسلم باغ اور کاکڑ خراساں پرمشتمل نئے اضلاع کاقیام عمل میں لایاجائے تاکہ عوامی مشکلات میں کمی ہو ،کاکڑ خراساں کااعلان 2016 میں سابق وزیراعلیٰ نواب ثنا اللہ زہری نے دورہ ژوب کے موقع پر کیاتھا۔وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کے نئے اضلاع سے متعلق اقدامات قابل تحسین ہیں امید ہے کہ وہ کاکڑ خراساں اور مسلم باغ سے متعلق بھی جلد فیصلہ کرینگے ایک بیان میں ک انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان میں نئے اضلاع اوستہ محمد،کاریزات ودیگر کے قیام کا خیر مقدم کرتی ہے، پشین کی دو اضلاع میں تقسیم خوش آئند ہے آبادی کو مدنظررکھتے ہوئے صوبائی حکومت کی جانب سے حالیہ اقدامات خوش آئند ہے ،انہوں نے کہاکہ کاکڑ خراساں کو ضلع کا درجہ دینے کااعلان پر بھی عمل درآمد کی ضرورت ہے ،تحصیل کاکڑ خراساں ،عبداللہ زئی ،کبزئی اور بابر پرمشتمل ضلع ہوگا جبکہ ضلع قلعہ سیف اللہ بھی بہت بڑا ضلع ہے مسلم باغ کو نئے ضلع کا درجہ دیکر کاکڑ خراساں اور مسلم باغ کے عوام کی مشکلات میں کمی لائی جائیں ،انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی جانب سے عوام کی مشکلات کے حل کیلئے نئے اضلاع کا قیام خوش آئند ہے امید ہے کہ وہ جلد کاکڑ خراساں اور مسلم باغ کے قیام کانوٹیفکیشن جاری کرکے وہاں کی عوام کو خوشخبری سنائیں گے۔
کوئٹہنواں کلی میں تجاوزات کی بھرمار،ریڑھی بانوں نے سڑک پر قبضہ کرلیا،لوگوں کو آمد و رفت میں دشواری کا سامنا...
کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے معروف کالم نگار، ادیب، دانشور اور چیئرمین ادبی و ثقافتی تنظیم...
کوہلو ڈپٹی کمشنر کوہلو عظیم جان دومڑ کی جانب سے سرکاری ملازمت سے باعزت ریٹائرڈ ہونے والے سپرنٹنڈنٹ حاجی سیف...
کوئٹہ ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیٔر بلوچستان میر سیف اللہ خان کھیتران نے کہا ہے کہ خصوصی افراد معاشرے کا ایک...
ہرنائی مسلم لیگ ن کے ترجمان نے ایک بیان میں صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑاور سیکرٹری صحت مجیب الرحمٰن...
کوئٹہ نوشین احمد اے آئی جی انسپکٹوریٹ جنرل آف پرزنز بلوچستان ، کوئٹہ تعینات کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق...
کوئٹہجمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمٰن رفیق ، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس ،...
کوئٹہ امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی بعض...