مولانا فضل الرحمٰن کا دورہ بلوچستان اہمیت کا حامل ہے، جمعیت

24 نومبر ، 2022

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی بیان میں کہاگیا ہے کہ مرکزی امیر مولانا فضل الرحمٰن کا دورہ بلوچستان انتہائی اہمیت کا حامل ہےاور اس دورے سے پارٹی کی پالیسی اور فعالیت میں بڑھا کردار ادا کیا جائے گا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں جمعیت علماء اسلام کامیابی حاصل کرے گی اور مرکزی امیرکی جانب سے جو نوٹیفکیشن جاری کیاگیا ہے ضلعی امراء کے ذریعے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں جمعیت کے امیدواروں کو منتخب کرنے کا جو حق دیاگیا ہے اس کی پابندی ضروری ہے بیان میں کہاگیا کہ اس وقت بلوچستان میںبے روزگاری پسماندگی انتہا کو پہنچ چکی ہے صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل نہیں کررہی اور نہ ہی بے روزگاری پر قابو پانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے بیان میں کہاگیا کہ سات سے گیارہ دسمبر تک مولانا فضل الرحمن کوئٹہ میں تربیتی کنونشن سے خطاب کے علاوہ پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کرینگے اس کے علاوہ بلوچستان کی سیاسی و قبائلی قدآور شخصیات جمعیت علماء اسلام میں شمولیت اختیار کرینگی اور آنے والے انتخابات میں اچھے اثرات مرتب ہوں گے اور جمعیت علماء اسلام صوبے میں اپنے ہی حکومت تشکیل دینگے اور بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔