اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے 26 نومبر کو راولپنڈی میں دھرنے کے حوالے سے اسلام آباد، راولپنڈی اور خیبرپختونخوا (کے پی)کی قیادت نے عمران خان کو اپنا پلان بھیج دیا۔ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو بھیجے گئے پلان پر تبدیلی یا منظوری کا فیصلہ عمران خان دیں گے، پارٹی فیصلوں کا تعلق احتجاج کی جگہ کے حتمی تعین سے جڑا ہے۔ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو بھیجے گئے پلان کے مطابق کے پی کے مختلف اضلاع سے قافلے جمعہ کی سہ پہر روانہ ہوں گے، جبکہ پشاور سے قافلہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب راولپنڈی کیلئے روانہ ہو گا۔ذرائع کے مطابق قافلوں کی آمد کا سلسلہ جمعہ کی صبح سے شروع ہو جائے گا، جبکہ راولپنڈی کے کارکنان اور قیادت جمعرات کو تیاریوں کو حتمی شکل دیں گے۔ذرائع کے مطابق ہر ضلع سے آنے والے کارکنوں کی قیادت متعلقہ ایم این ایزاور ایم پی ایز کریں گے، تنظیمی عہدیدار کھانے سمیت پارٹی پرچم و دیگر اشیا کارکنوں کو دینے کے پابند ہوں گے۔ذرائع کے مطابق پشاور سے پرویز خٹک سوات سے وزیراعلی محمود خان قافلوں کی قیادت کریں گے تاہم قافلے موٹروے کا استعمال کریں گے یا جی ٹی روڈ سے آئیں گے، حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔ذرائع کے مطابق خواتین کے معاملات دیکھنے کیلئے کنول شوذب کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جبکہ راولپنڈی میں جلسہ گاہ کیلئے کنٹینر کے اردگرد سکیورٹی کا سخت حصار رہے گا۔
کوئٹہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ‘ جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی‘...
اسلام آباد چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر...
ڈیرہ اللہ یار ڈسٹرکٹ پولیس جعفرآباد نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوے ملزم کواسلحہ سمیت گرفتارکرلیا،گرفتار...
کوئٹہ جمعیت نظریاتی کے مرکزی امیر مولانا خلیل احمد مرکزی سینئر نائب امیر مولانا عبدالقادر لونی مرکزی سرپرست...
کوئٹہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں 7اکتوبر1983کے شہدائے جمہوریت اور 11اکتوبر 1991کے شہداء کی...
پشاور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر ڈاکٹر محمد علی، سینئر نائب صدر میر کلام وزیر اور صوبائی...
پشاور حال ہی میں ایک نئی کتاب “کے پی اسکینڈلز: ایک تحقیقی صحافت کا سفر” کے عنوان سے شائع کی گئی ہے، جس میں...
لاہور جس ملک یا معاشرے میں معاشی اور سماجی نا انصافی کے ساتھ ساتھ قرضے لیکر خوشی منائی جائے وہاں حکمرانوں کا...