آواران، سڑک کنارے بم دھماکہ، 2 افراد زخمی

24 نومبر ، 2022

کوئٹہ( این این آئی) آواران میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 2افراد زخمی ہو گئے ۔ لیویز حکام کے مطابق بدھ کو ضلع آواران کی سب تحصیل گشکور کے قریب زیر تعمیر سڑک کنارے نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں تعمیراتی کمپنی کے کام کرنے والے ڈمپر ٹرک کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دھماکے کے نتیجے میں ٹرک کو نقصان پہنچا۔ سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی مزید کاروائی جا ری ہے۔