سونے اور چاندی کی قیمت میں اضافہ

24 نومبر ، 2022

کراچی (نمائندہ جنگ) سونے اور چاندی کی قیمت میں اضافہ،سونا150 روپے اور چاندی 20 روپے فی تولہ مہنگی ہو گئی ، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر فی اونس کی کمی سے 1748 ڈالر سے کم ہو کر 1739 ڈالر فی اونس پر آگئی لیکن اس کے برعکس ڈالر کے مقابلے پر روپے کی قدر میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 150 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 59ہزار 200 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 128 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 36ہزار 488 روپے ہو گئی۔