لندن(این این آئی )لندن، پیرس اور برلن نے ایران کے جوہری پروگرام میں توسیع کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ تہران کے پاس کوئی "معقول سویلین جواز" نہیں ہے اور یہ جوہری ہتھیاروں کے "عالمی عدم پھیلا کی رجیم کے لیے ایک چیلنج" ہے۔تینوں ملکوں نے مزید کہا کہ ایران فردا کمپلیکس میں 60 فیصد تک افزودہ یورینیم کی پیداوار شروع کر کے 2015 کے جوہری معاہدے میں طے پائے مشترکہ جامع منصوبہ بندی کو کمزور کرنے کے لیے دیگر اہم اقدامات کیے ہیں۔امریکا نے بھی ایران کے جوہری پروگرام میں پیش رفت اور اس کی بیلسٹک میزائل صلاحیتوں کی ترقی کے بارے میں "گہری تشویش" کا اظہار کیا۔وائٹ ہائوس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے واشنگٹن میں ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ صدر کے لیے تمام آپشنز دستیاب ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ "ہم نے یقینی طور پر اپنا نظریہ تبدیل نہیں کیا ہے کہ ہم ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھنے دیں گے۔ایران نے فردا کمپلیکس میں 60 فیصد تک افزودہ یورینیم تیار کرنا شروع کر دیا ہے، جو تہران کے جوہری پروگرام پر معاہدے کے تحت طے شدہ 3.67 فیصد حد سے کہیں زیادہ ہے۔ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے اعلان کیا کہ ایران نے فردا نیوکلیئر کمپلیکس میں انتہائی افزودہ یورینیم کی پیداوار شروع کر دی ہے، جسے اپریل 2021 سے نطنز میں پیداوار میں شامل کیا جائے گا۔
میئر ممدانی کے 100دن، اصلاحات، تنازعات اور ریلیف اقدامات، بچوں کی نگہداشت میں پیشرفت اور نئے ڈے کیئر...
کوئٹہامیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ عوام مسائل کے حل ، نظام کی...
اسلام آ باد وساکھی میلہ اور 327ویں خالصہ جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں بھارت سے پاکستان آئے سکھ یاتریوں...
کوئٹہامیر جمعیت علمائے اسلام بلوچستان سینیٹر مولانا عبدالواسع نے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم...
کوئٹہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل، ظالمانہ اور عوام دشمن اضافے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بے مثال...
اسکردو الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے...
کراچی عارضی جنگ بندی کے بعد مستقل جنگ بندی کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ ایسے میں پاکستان سے مشرق وسطی کی پروازوں...
لاہورلاہور ہائیکورٹ میںپیٹرولیم قیمتوں کے تعین ،پیٹرولیم لیوی کے ذریعے عوامی ریلیف روکنے کےخلاف الگ الگ...