کوئٹہ:رہزنوں کا گروہ پکڑا گیااسلحہ و موٹر سائیکلیں برآمد

24 نومبر ، 2022

کو ئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سی آئی اے پولیس نے موٹر سائیکل چھننے والے گروہ کے سرغنہ سمیت چار کارندوں کو گرفتار کر کےسریاب روڈ سے چھینی گئی چار موٹر سائیکلیں اور اسلحہ قبضے میں لے لیا ملزمان نے درجنوں موٹر سائیکلیں چھیننے اور نوشکی میں 30 ہزار سے 50 ہزار میں فروخت کرنے کا انکشاف کیا ملزمان کو سریاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا سی آئی اے پولیس کے مطابق سی آئی اے پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ موٹر سائیکلیں چھیننے والے گروہ کا سرغنہ منیر عرف مانیزئی اپنے چار کارندوں کے ہمراہ سریاب میں ایک مکان میں موجود ہے جس پر سی آئی اے پولیس نے گزشتہ شب کارروائی کرتے ہوئے مکان سے سرغنہ کو تین ساتھیوں محب علی، محمد تنویر ، غوث بخش اورحارث سمیت گرفتار کر کے سریاب کے علاقوں سے چھنی گئیں چار موٹر سائیکلیں، دو ٹی ٹی ایک ناظم ایم ایم قبضے میں لے لی ،سی آئی اے پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان انکشاف کیا ہے کہ چھینی گئی موٹر سائیکلیں نوشکی میں 30 ہزار سے 50 ہزار میں فروخت کرتےر ہے اب تک شہر کے مختلف علاقوں سے درجنوں موٹر سائیکلیں چھیننے اور چوری کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے مزید تفتیش کے لئے ملزمان کو سریاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔