کراچی (نمائندہ جنگ)ملائیشیا کے قونصل جنرل ہرمن ہاردیناتا بن احمد نے کہا ہے کہ ملائیشیا اور پاکستان میں طے پانے والے 15 سال پرانے ایف ٹی اے پر نظرثانی کی ضرورت ہے ، تاکہ دونوں برادر ممالک کے درمیان موجودہ تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ یہ بات انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔کے سی سی آئی کے صدر محمد طارق یوسف، سینئر نائب صدر توصیف احمد، نائب صدر محمد حارث اگر، سابق ایس وی پی ارشد اسلام، سابق وی پی شمس الاسلام خان اور کے سی سی آئی کی منیجنگ کمیٹی کے اراکین نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔قونصل جنرل نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے 2019 میں ایف ٹی اے پر نظرثانی پر اتفاق کیا تھا لیکن دونوں ممالک میں سیاسی اتار چڑھاؤ کی وجہ سے اس کا جائزہ نہیں لیا جا سکا۔ بطور وزیر اعظم شہباز شریف ملکی امور کے انچارج ہیں اور ملائیشیا بھی اپنا نیا وزیر اعظم منتخب کرنے والا ہے لہذا ہم اُمید کرتے ہیں کہ دونوں حکومتیں ایف ٹی اے پر زیر التواء جائزہ ضرور لیں گی۔
کوئٹہنواں کلی میں تجاوزات کی بھرمار،ریڑھی بانوں نے سڑک پر قبضہ کرلیا،لوگوں کو آمد و رفت میں دشواری کا سامنا...
کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے معروف کالم نگار، ادیب، دانشور اور چیئرمین ادبی و ثقافتی تنظیم...
کوہلو ڈپٹی کمشنر کوہلو عظیم جان دومڑ کی جانب سے سرکاری ملازمت سے باعزت ریٹائرڈ ہونے والے سپرنٹنڈنٹ حاجی سیف...
کوئٹہ ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیٔر بلوچستان میر سیف اللہ خان کھیتران نے کہا ہے کہ خصوصی افراد معاشرے کا ایک...
ہرنائی مسلم لیگ ن کے ترجمان نے ایک بیان میں صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑاور سیکرٹری صحت مجیب الرحمٰن...
کوئٹہ نوشین احمد اے آئی جی انسپکٹوریٹ جنرل آف پرزنز بلوچستان ، کوئٹہ تعینات کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق...
کوئٹہجمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمٰن رفیق ، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس ،...
کوئٹہ امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی بعض...