اسلام آباد (نمائندہ جنگ )بھارت اور افغانستان کے ساتھ سرحد پار پانی کی تقسیم کے مسائل پرپاکستان آبی وسائل کی تحقیقاتی کونسل (پی سی آر ڈبلیو آر) نے پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی پی آر آئی) کے تعاون سےگزشتہ روز پینل ڈسکشن کا اہتمام کیا، چیئرمین پی سی آر ڈبلیو آر ڈاکٹر محمد اشرف نے کہا کہ پانی کے انتظام کے نامناسب طریقوں اور آب و ہوا سے پیدا ہونے والے پانی کے دباؤ کی وجہ سے پاکستان کو پانی کے پائیدار انتظام میں ایک اہم چیلنج کا سامنا ہے، سیلاب اور طویل خشک سالی کی صورت میں صورتحال مزید بگڑ گئی ہے،ڈائریکٹر ریسرچ آئی پی آر آئی بریگیڈیئر راشد ولی جنجوعہ نے بھی خطاب کیا، پینل ڈسکشن سیشن کی نظامت ڈاکٹر راشد آفتاب، ڈائریکٹر رفاہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی نے کی، بحث کے کلیدی پینلسٹ علی توقیر شیخ، کنسلٹنٹ ورلڈ بینک ڈاکٹر عظیم شاہ، ڈاکٹر شکیل درانی تھے، سابق چیئرمین واپڈا ارشد ایچ عباسی، توانائی اور پاور سیکٹر کے ماہرین نے بھی شرکت کی، اس بات پر غور کیا گیا کہ بھارت اور افغانستان کے ساتھ بہتر مذاکرات کے لیے داخلی تکنیکی اور قانونی صلاحیت کو فروغ دینے کے لئے ہمارے قومی اتحادی اداروں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے،پینلسٹس نے پاکستان کو درپیش سرحدی چیلنجز کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی اور تجویز پیش کی کہ موجودہ معاہدے کے تحت تعاون کو بہتر بنا کر مشترکہ پانیوں کا پائیدار انتظام کیا جا سکتا ہے، متعدد آبی ماہرین، اسٹیک ہولڈر تنظیموں کے پیشہ ور افراد اور یونیورسٹی کے طلباء نے پینلسٹ کے ساتھ سوال جواب کے سیشن میں بھی حصہ لیا۔
اسلام آبادچیئرمین قائمہ کمیٹی برائےدفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نےبیان میں کہا ہے کہ امریکہ کی جانب...
کوئٹہامیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ منشیات ، بدامنی اور ہر ظلم...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-251 ژوب، شیرانی کم قلعہ سیف اللہ سے پارٹی کے...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کےصوبائی صدر نصراللہ خان زیرے نے کہا ہے کہ پارٹی کے مرحوم رہنما عبدالرحیم...
لاہور بھارتی وزارتِ خزانہ نے غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق قواعد میں اہم ترمیم کرتے ہوئے ایسے ممالک اور...
کراچی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران یو اے ای کی 43 سمیت ملک بھر کی 108 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق...
کوئٹہ جمعیت علما اسلام ف بلوچستان نے صوبے میں دینی مدارس پر چھاپوں کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا ، چھ...
کراچی ”جیو فلمز اور ۜفلم والا پکچرز“بڑی عید پر لارہے ہیں دلوں کی دھڑکنیں تیز کرنے اور خوف کی ایک نئی دنیا...