کوئٹہ ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سینئر ڈپٹی چیئرمین عبدالرحیم زیارتوال ، مرکزی سیکرٹری عبدالرؤف لالا ، مرکزی سیکرٹری صابرین خان چغرزئی ، صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان ،سندھ کے صوبائی نائب صدر سکندر خان اور صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر محمود نے کہا ہے کہ خان شہید عبدالصمدخان اچکزئی نے اپنی قومی سیاسی جدوجہد کا آغاز فرنگی استعمار کے خلاف کیا تھا ،انگریزوں کے پشتونخوا وطن اور برصغیر پاک وہند سے نکالنے میں پشتونوں کی قربانیاں سب سے زیادہ ہیں۔ لیکن پشتون آج اس ملک میں اپنے وطن کی تقسیم کے علاوہ، بے روزگاری کا شکار ہیں ،اب تک پشتون قومی وحدت، قومی تشخص اور اپنے قدرتی وسائل پر سیاسی واک واختیار سے محروم ہیں ،پشتوزبان ،آج بھی تعلیم ، دفتر اور کاروبار کی زبان نہیں ،پاکستان بننے کے بعد خان شہید کا ملک کو حقیقی فیڈریشن پر مبنی آئین دینے ،ون مین ون ووٹ کی بنیاد پر خودمختار پارلیمنٹ کے قیام کا مطالبہ تھا لیکن بدقسمتی سے ان باتوں کو پس پشت ڈالنے کا نتیجہ آج ہمارے سامنے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی شہادت کی 49ویں برسی کے سلسلے میں کوئٹہ میں منعقدہونیوالے مرکزی جلسہ عام کی تیاری کے سلسلے میں شار اول علاقائی یونٹ، پشتون آباد علاقائی کمیٹی کے توسیعی اجلاس ، پشتون باغ میں اولسی جرگے اور 2نئے ابتدائی یونٹوں کے قیام ، بروری علاقائی یونٹ کی کمیٹی کا اجلاس اور پامیر ابتدائی یونٹ کی نئی کابینہ کے انتخاب کے موقع پر منعقدہ اجلاسوں اور اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مقررین نے کہا کہ آج بھی پشتونخوا وطن نظر انداز ہے ،سیلاب کی تباہ کاریاں سب کے سامنے ہیں نقصانات کے ازالے کا کوئی منصوبہ بندی نہیں آج بھی ہماری سرزمین پر دہشت گردی کے واقعات ہورہےہیں، پشتونخواملی عوامی پارٹی ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتی ہے ہمارے وطن اورساری دنیا سے دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پشتونوں پر کاروبار کے دروازے بند کئے جارہے ہیں۔پشتونوں کے روزگار ، کاروبار کا تحفظ چاہتے ہیں ۔ مقررین نے کہا کہ پنجاب ، سندھ میں پشتونوں کو سرومال کے تحفظ کا مسئلہ درپیش ہے ،وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام ملک خصوصاً لاہور ، کراچی ، سندھ اور پنجاب کے دیگر شہروں میں پشتونوں کو تحفظ فراہم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ہر وقت جمہوریت ، قوموں کی برابری کی بات کی ہے اور پارٹی نے ملک میں جمہوریت کیلئے ہمیشہ صف اول کا کردار ادا کیاہے اور آئندہ بھی کرتی رہےگی ۔ مقررین نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی شہادت کی 49ویں برسی کے موقع پر جمعہ 2 دسمبر کو دوپہر1بجے صادق شہید گرائونڈ کوئٹہ میں منعقدہونیوالے مرکزی جلسے میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔انہوں نےوطن دوست ، قوم دوست ، جمہوریت پسند تمام عوام سے اپیل کی کہ وہ اس تاریخی اور عظیم جلسے میں اپنی بھرپور شرکت یقینی بنائیں۔ پارٹی اجلاسوں ، اولسی جرگوں سے شار اول علاقائی یونٹ سے علاقائی سیکرٹری غنی تلوال، فضل ترین، صورت خان کاکڑ،نور محمد پانیزئی ، اسلم خلجی ، پشتون آباد علاقائی کمیٹی کے اجلاس اور اولسی جرگے سے ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جمشید خان دوتانی ، سینئر معاون سیکرٹری جبار ہمدرد ، غلام اولسیار ۔ پشتون باغ اول علاقائی یونٹ کے زیر اہتمام حاجی نافع اچکزئی کی رہائش گاہ پر اولسی جرگے سے ضلعی ڈپٹی سیکرٹری منان خان بڑیچ، سینئر معاون سیکرٹری ادریس اچکزئی ،حاجی نافع اچکزئی ، صلاح الدین خان ، پرویز خان نے خطاب کیا ۔ اس موقع پر افغانیہ اور احمد شاہ ابدالی کے نام سے دو نئے ابتدائی یونٹوں کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ۔ بروری علاقائی یونٹ کے کمیٹی اجلا س اور پامیر ابتدائی یونٹ کے حلف وفاداری کی تقریب سے علاقائی سیکرٹری اختر لونی ، ضلعی کمیٹی کے رکن ملک عمر کاکڑ ، سینئر معاون سیکرٹری دلدار خان نے خطاب کیا۔
اسٹاک ہومنوبل انعام برائے اقتصادیات، خوشحالی کے 3امریکی محققین کو دیدیا گیا۔رواں سال معاشیات کا نوبل انعام...
کوئٹہجمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمٰن رفیق اورجنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ نے کہا...
پشاور پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ خیبر کے تاریخی سرزمین پر ہمارے غیور...
کوئٹہ صوبائی امیر جمعیت علمااسلام سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا ہےکہ پاکستان کا ریاستی اصول اور مملکتی...
کوئٹہمسلم لیگ کے رہنماء صوبائی وزیر سردار عبدالرحمٰن کھیتران نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حکومتی رٹ قائم نہ کی...
کراچیبھارت انتہا پسندی کی تمام حدیں عبور کرتے ہوئے قیدیوں کے بین الاقوامی حقوق بھی بھول گیا۔ بھارتی قید سے...
کراچیعالمی ادارہ صحت نے 12 سے 17 سال کے نو عمر افراد کو منکی پاکس سے محفوظ رکھنے کے لیے جرمن کمپنی بویرین نارڈک...
کوئٹہ بلو چستان کے علا قے کا ن مہترزئی میں سڑک حادثہ میں 2افراد جاں بحق جبکہ خاتون اور بچوں سمیت 3افراد زخمی ہو...