ملک کو تباہ کرنیوالوں کے عزائم خاک میں مل گئے‘ جمعیت

24 نومبر ، 2022

کوئٹہ ( پ ر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمٰن رفیق سینئر نائب امیر وصوبائی جوائنٹ سیکرٹری مولانا خورشید احمد جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا حکیم حبیب اللہ حافظ مسعود احمد سیکرٹری اطلاعات عبد الغنی شہزاد مفتی رحمت اللہ حافظ سردار محمد نورزئی مفتی عبد الغفور مدنی حاجی محمد شاہ لالا حافظ دوست محمد حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی صالح محمد مفتی غلام نبی محمدی مفتی عبد السلام رئیسانی شیخ مولانا عبد الاحد محمد حسنی حاجی قاسم خان خلجی حافظ سراج الدین حافظ سید سعداللہ آغا حاجی عبداللہ سلیمان خیل مولانا محمد عارف شمشیر مولانا محمد طاہر توحیدی مولانا جمال الدین حقانی اورمولانا مفتی نیک محمد فاروقی نے بیان میں کہاہے کہ ملک کو خوشنما نعروں کی آڑ میں تباہ کرنے والوں کے عزائم خاک میں مل گئے ۔خوشحال اور طاقتور پاکستان ہی منزل ہے، ناقابل تسخیر دفاعی اداروں کے خلاف زبان درازی بھارت اور اسرائیل کی خوشنودی کا حصول ہے، رہنمائوں نے کہا کہ قائد جمعیت کی بلوچستان آمد سے صوبے میں سیاسی انقلاب برپا ہوگا، امت مسلمہ کے عظیم قائد سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن کے وژن ہی کی بدولت ملک سے بین الاقوامی سازشوں کا خاتمہ ممکن ہوگا۔ اسلام دشمن پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور ایٹمی پروگرام کے خلاف اپنے ایجنٹوں کو استعمال کررہے ہیں جس کے انسداد اور روک تھام کے لئے جمعیت کے شاہین صفت نوجوان دن رات ایک کرکے قائد جمعیت کے دورہ کی کامیابی کے لئے جدوجہد تیز کریں۔اس سلسلے میں ضلع کوئٹہ کے تمام شعبوں کو متحرک اور فعال بنانے کے لئے یونٹوں کی سطح پر سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔