پشاور(جنگ نیوز)مولانافضل الرحمٰن کے سمدھی حاجی غلام علی خیبرپختونخوا کے 39ویں گورنر مقرر کر دیئے، حاجی غلام علی نےگورنرکےعہدے کا حلف اٹھا لیا،گورنرہائوس میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ قیصر رشید نے حاجی غلام علی سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان، پی پی کے صوبائی قائدین سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی جبکہ وزیراعلیٰ سمیت صوبائی وزرا تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔حلف برداری کی تقریب کے بعد خطاب کرتے ہوئے نومنتخب گورنر نے کہا کہ صوبے میں گورنر راج کی نوبت نہیں آئے گی، یہ لوگ ٹھیک ہوجائیں گے، ہم سیاسی لوگ ہیں ایک دوسرے کے دشمن نہیں، وفاق اور صوبے کے درمیان بہتری کی کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبے کے درمیان جو کھینچا تانی اس ختم کرنے کی کوشش کروں گا، ایک گھر میں بیٹا بھی گالیاں دے تو باپ پیسے نہیں دیتا، صوبے کو اس کا حق بھی ملے گا اور قبائلیوں کا احساس محرومی بھی دور کریں گے۔قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو سمری بھجوائی گئی تھی۔ جس کی صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 101کے تحت منظوری دی۔گورنر کی منظوری کا اعلامیہ جاری ہونے کے فوری بعد حلف برادری تقریب کا انعقاد کیاگیا۔
لاہورلاہور میں مینار پاکستان جلسے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خطاب کے دوران کئی رہنما اور کارکنان...
کراچی مینار پاکستان کے جلسے پر تحریک انصاف اور لیگی رہنما میں الفاظ کی جنگ شروع ہوگئی۔ مریم اورنگزیب نے کہا...
اسلام آباد ایک اورمغربی ہواؤں کا سلسلہ منگل سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جو اگلے چند روز...
لندن/ لاہور پاکستان مسلم لیگ کے قائد و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف 19 رمضان المبارک کولندن سے سعودیعرب روانہ...
لاہورتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔ذرائع پی ٹی آئی لیگل...
اسلام آباد تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وزیراعظم شہبازشریف کے صدر مملکت کو لکھے گئے جوابی خط پر ردعمل...
کوئٹہ کوئٹہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء اور عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو سفری...
اوکاڑہحکمران اتحاد کی عمران خان،عارف علوی کو دفاعی پوزیشن پر لانے کی حکمت عملی ،تحریک عدم اعتماد کے وقت قومی...