سیلاب متاثرین کیلئے عمران خان کی ٹیلی تھون میں وعدے 15 ارب روپے کے اور وصولی صرف 4.32ارب، ثانیہ نشتر

24 نومبر ، 2022

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کے متاثرین سیلاب کیلئے کیے گئے ٹیلی تھون کے معاملے پر تحریکِ انصاف کی رہنما ثانیہ نشتر نے وضاحت پیش کر دی ۔ تحریکِ انصاف کی رہنما ثانیہ نشتر کا جاری کیے گئے بیان میں کہنا ہے کہ عمران خان نے مختلف اوقات میں ٹیلی تھون کیے، ان سے 15 ارب روپے کے وعدے کیے گئے جبکہ 4 ارب 32 کروڑ روپے وصول ہوئے ہیں۔ثانیہ نشتر نے کہا کہ ٹیلی تھون کے نتیجے میں باقی رقوم کی وصولی نہ ہونے کی مختلف وجوہات ہیں۔ان وجوہات میں انٹرنیشنل ٹرانزیکشن کی پابندیاں اور کریڈٹ کارڈ کی ادائیگی نہ ہونا بھی شامل ہیں۔