آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی 14 روزہ چھٹی ختم

24 نومبر ، 2022

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی عمرہ کیلئے 14 روزہ کی چھٹی ختم ہوگئی ذرائع کے مطابق دوبارہ آئی جی کے طور پر جوائن کریں گے یا مزید چھٹی کی درخواست دیں گے فیصلہ جلد سامنے آنے کا امکان ہے آئی جی کی چھٹی 23نومبرکو ختم ہو چکی ہے اس سے قبل انہوں نے وفاقی حکومت سے تبادلے کی درخواست کی تھی جو کہ مسترد کر کے پنجاب میں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی واضع رہے فیصل شاہکار کی دو سال کیلئےیو این میں بطور ایڈوائزر پولیس بھی تعیناتی ہوچکی ہے۔