اسلام آباد( نیوز رپورٹر) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سیکرٹری ٹو پرائم منسٹر ڈاکٹر سید توقیر شاہ کی رہائش گاہ گئے اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے مرحومہ کیلئے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کی دعاکی۔ ادھر وزیر اعظم محمد شہباز شریف رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود خان مزاری کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے والد سابق نگران وزیر اعظم سردار بلخ شیر مزاری کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ سردار بلخ شیر مزاری کی ملک کے لئے بےمثال خدمات تھیں جنہیں مدتوں یاد رکھا جائےگا ۔ انہوں نے مرحوم سردار بلخ شیر مزاری کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی۔
لاہورلاہور میں مینار پاکستان جلسے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خطاب کے دوران کئی رہنما اور کارکنان...
کراچی مینار پاکستان کے جلسے پر تحریک انصاف اور لیگی رہنما میں الفاظ کی جنگ شروع ہوگئی۔ مریم اورنگزیب نے کہا...
اسلام آباد ایک اورمغربی ہواؤں کا سلسلہ منگل سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جو اگلے چند روز...
لندن/ لاہور پاکستان مسلم لیگ کے قائد و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف 19 رمضان المبارک کولندن سے سعودیعرب روانہ...
لاہورتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔ذرائع پی ٹی آئی لیگل...
اسلام آباد تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وزیراعظم شہبازشریف کے صدر مملکت کو لکھے گئے جوابی خط پر ردعمل...
کوئٹہ کوئٹہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء اور عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو سفری...
اوکاڑہحکمران اتحاد کی عمران خان،عارف علوی کو دفاعی پوزیشن پر لانے کی حکمت عملی ،تحریک عدم اعتماد کے وقت قومی...