نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کل ہوگا

24 نومبر ، 2022

لاہور( این این آئی) سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس کل 25نومبر بروز جمعہ کو ہو گا جس میں نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس کل 25نومبر بروز جمعہ کو ہو گا۔اجلاس میں نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔