لاہور (اے پی پی) لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کیخلاف درخواست پر فل بینچ تشکیل دیدیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں فل بینچ آئندہ ہفتے درخواست پر سماعت کریگا ۔فل بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل عدالت عالیہ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی پر مشتمل سنگل بینچ نے دائر درخواست پر لارجر بینچ بنانے کی سفارش کرتے ہوئے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوائی تھی ۔ درخواست گزار شہری جابر عباس نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن عدالت نہیں کہ کسی کو نااہل کر سکے جس بنیاد پر عمران خان کو نااہل قرار دیا گیا وہ آئین میں موجود ہی نہیں ،الیکشن کمیشن مس ڈیکلریشن پر 120 دن میں ایکشن لے سکتا ہے اسکے بعد نہیں ، کسی بھی رکن پارلیمنٹ کو نااہل کرنے کا اختیار الیکشن ٹریبونل کا ہے کمیشن کا نہیں ، اگر کوئی جرم ہوا ہے تو اسے متعلقہ فورم پر بھجوایا جانا چاہیے تھا ، اس معاملے پر الیکشن کمیشن سیشن کورٹ میں استغاثہ دائر کر سکتا ہے جو اس کا فیصلہ کریگی جبکہ الیکشن کمیشن نے آئین کی غلط تشریح کی ہے ۔ استدعا ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔
اسلام آبادعمران خان کی حاضری دستخط والی فائل گم ہونے کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور عمران خان کے وکیل...
لاہورمحکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔محکمہ موسمیات...
لاہورمسلم لیگ کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ زمان پارک میں سیاسی کارکن نہیں بلکہ...
لاہورمسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے وزیر اعظم کو بالخصوص پنجاب میں ہر صورت قانون کی عمل دراری کو یقینی بنانے...
کراچی وزیراعظم آفس نے امریکن کانگریس مین کے بیانات پر تشویش کا اظہار کیا ہے امریکن کانگریس مین کے حالیہ...
کراچی جیو نیوز کے پروگرام ’’جرگہ ‘‘ میںمیزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے...
اسلام آ باد پاکستان مسلم لیگ کے رہنما خوا جہ سعد رفیق نے عمران خا ن اور ٹرمپ کو بھا ئی قرار دیدیا۔ اپنے ٹو ئٹر...
لاہوروزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شیریں مزاری کا بیان قابل مذمت اور لاقانونیت کی انتہا ہے، ان کے ٹویٹ...