اسلام آباد (خبر نگار،این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جو بھی آرمی چیف لگے گا وہ پاکستان کا آرمی چیف ہوگا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اس منصب کو غیر متنازع رکھنے کی پوری کوشش کی ہے اور آئندہ بھی کرے گی،پی ٹی آئی کو کسی نام پر تحفظات نہیں، مسئلہ لگنے والوں کی میرٹ کا نہیں لگانے والوں کی میرٹ کا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ نے اپنا رول بہت بڑھایا ہوا ہے، جس کی وجہ سے فیصلوں میں بھی اثر آتا ہے،ادارہ غیر سیاسی ہونے کی خواہش رکھتا ہے تو یہ بڑی مثبت بات ہوگی،راستہ درست کرلینا ہی آگے بڑھنے کا طریقہ، اسٹیبلشمنٹ کا کردار اہم ہے،ادھر ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی اٹلی سے تصاویر عدالتی نظام کی بے بسی کا اظہار ہے۔ ایک سزا یافتہ شخص جس کا ضمانتی ہمارے سسٹم نے وزیر اعظم بنا دیا،ضمانتی وزیر اعظم پورے نظام کا منہ چڑا رہا ہے،اس جرم میں شریک لوگ پاکستان کا سب سے طاقتور مافیا ہیں۔ اس مافیا کی شکست سے ہی پاکستان کا مستقبل ہے۔ ایک اور ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بند دروازوں کے قوانین اب بیکار ہو گئے ، اصلاح ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے ، اسٹیبلشمنٹ کا کردار اہم مگر خود مختاری عوام کی ہے پاکستان کی 66 فیصد آبادی 28 سال سے کم عمر ہے۔ بڑھتے ہوئے متوسط طبقے اور انٹرنیٹ کی رسائی نے بنیادی اصول بدل دیے ہیں۔
اسلام آباد پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹر شیریرحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر...
لندن لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے سابق محافظ فرید نیموچی کیجانب سے خاتون پر تھوکنے کے الزام میں فرد...
اسلام آباد اسلام آباد کی مقامی عدالت نے جمعرات کودوپہر 12 بجے تک سابق وزیر اعظم، پی ٹی آئی کے بانی کی اہلیہ...
اسلام آباد صدر آصف علی زرداری آج اپنے دوسرے دور صدارت میں پارلیمنٹ کے پہلے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے رجیم چینج آپریشن میں سعودی عرب کے کردار کے حوالے سے شیرافضل مروت کے نجی...
اسلام آباد سپریم کورٹ میں سویلینز افراد کے فوجی عدالتوں میں ٹرائلز کے خلاف کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا...
اسلام آباد حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیےرضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر3ماہ کے پیشگی نوٹس کی شرط لاگوکر دی ہے،...
اسلام آباد مسلم لیگ کے قائد نواز شریف کو ایک بار پھر پارٹی کا صدر منتخب کئے جانے کا امکان ہے، ایک انٹرویو...