این او سی جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پر رمضان شوگر ملز سےرپورٹ طلب

24 نومبر ، 2022

لاہور ( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس انوارالحق پنوں نے رمضان شوگر مل کو این او سی جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پر رمضان شوگر ملز سے 2 دسمبر کو پٹرولیم سٹوریج اور این او سی بارے رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے رمضان شوگر ملز انتظامیہ کو پٹرولیم سٹوریج اور این او سی کیلئے اپلائی کرنے کی ہدایت کر دی،عدالت نے ہدایت کی کہ پہلے قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے دونوں این او سی حاصل کریں، مل کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ کرشنگ سیزن شروع ہونے والاہے مگر محکمہ ایکسائز کی جانب سے این اوسی جاری نہیں کیاجارہا ، این او سی جاری نہ ہونے سے کسانوں اور مل ملازمین کونقصان کا سامنا کرناپڑے گا،اب تک رمضان شوگر ملز کوبارہ این او سی جاری ہوچکےہیں،ڈی سی سے ملز چلانے کی اجازت نامہ بھی مل چکا ہے،محکمہ ایکسائز این اوسی کااجراء نہیں کررہاہے،این اوسی جاری نہ ہونے سے شوگر مل فعال نہیں ہورہی ہے،استدعا ہے کہ عدالت این اوسی کےاجراء تک حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے مل چلانے کی اجازت دے۔